کیا  آپ کو کبھی کوئی نیا لفظ دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے؟

یہاں پر آپ’الگردھم’ ، ‘جعلی خبریں’اور’سائیبر بُلی اِنگ’ جیسے الفاظ کے معنی ڈھونڈ پائیں گے۔

یہاں پر آپ نئی آن لائین چیزیں جیسے کہ لائیو سٹریمنگ  ڈھونڈ پائیں گے۔

آپ یہاں کچھ  لائیبریری کے اضافی چیلنجز دیکھ پائیں گے جن سے آپ کو دیجیٹل ورلڈ کو سیکھنے میں مزید مدد حاصل ہو گی

لائیبریری ڈاؤن لوڈ کریں۔

آپ نہ صرف پوری لائیبریری ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں بلکہ آپ اسے انٹر نیٹ کے بغیر بھی استعمال کر سکتے ہیں اور پرنٹ بھی کر سکتے ہیں

الگوردھم

کمپیوٹر کو کسی عمل کے قابل بنانے کے لیے اسے کچھ ہدایات کی ضرورت ہوتی ہے۔سادہ اصطلاح میں ایک الگوردھم ایک ترکیب کی طرح ہوتا ہے جس میں ہدایات کا ایک سلسلہ ہوتا ہے جنہیں آپ کے کمپیوٹر نے سمجھنا ہوتا ہے اور مختلف کام سرانجام دینے ہوتے ہیں۔

سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹ فیس بک بہت سی وجوہات کی بنا پر الگوردھم استعمال کرتی ہے ،جیسے کہ:

۔ یہ منتخب کرنا کہ آپ کی نیوز فیڈ پر کون سی پوسٹس دکھائی جائیں۔

۔ایسے رابطے تجویز کرنا جن میں آپ دلچسپی رکھتے ہو

آپ  کی پسند کی بنیاد پر صفحات تجویز کرنا-

۔نقصان دہ لنکس اور وائرس کی نشان دہی کرنا ۔ 

۔آپ کی پسند سے مطابقت رکھنے والے اشتہارات دکھانا-

 نا م ظاہر نہ کرنا۔

یہ خصوصیت کچھ ہی ایپس میں پائی جاتی ہے۔بہت سے لوگ ایسا اکاونٹ بناتے ہیں جس سے یہ معلوم نہیں ہو پاتا کہ وہ کون ہیں  اور پوسٹ کس نے کی ہے وہ اپنی پوسٹ کرنے کے لیے ایسی ایپ استعمال کرنا چاہتے ہیں جس سے یہ کسی کو معلوم نہ ہو کہ وہ اصل میں کون ہیں اور یہ  پوسٹ کہاں سے آئی ہیں۔کچھ ایپس تو ایسی بھی تیار کی گئی ہیں جن میں آپ پیغامات کا جواب دے ہی نہیں سکتے-

خطرات کون سے ہیں؟

گمنام ہونے کی صورت میں کسی سے بدسلوکی کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔اس سے خود کو کوئی اور ظا ہر کرنے کے قابل ہوا جا سکتا ہے  اسے کیٹ فشنگ کہا جاتا ہے۔کوئی بھی ایسی سہولت اختیار کرنے سے پہلے جو کہ گمنامی مہیا کرتی ہو  ےیہ یقینی بنا لیں کہ آپ کو معلوم ہے کہ کسی ایسے استعمال کنندہ  جو کہ بدسلوک  یا نقصان دہ  ہو سکتا ہوکی کیسے رپورٹ کرنا ہے یا کیسے اسے بلاک کرنا ہے-

اپلیکیشنز- ‘ایپس’

اپلیکیشن کو عام طور پر ایپ کہا جاتا ہے۔ یہ کسی بھی قسم کے کمپیوٹر پروگرام کی طرح  ہو سکتی ہیں

ایپس  کوعام طور پر سمارٹ فون یا ٹیبلٹ پر ڈاؤن لوڈ کیا جاتا ہے۔عام طور پر سمارٹ فون یا ٹیبلٹ پر  ایک چھوٹےسے  آئیکون /تصویر پر کلک کر کے ایپ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔کچھ ایپس مفت اور عموماً  ڈیوائس پر پہلے سے موجود ہوتی ہیں جیسے کہ کیلینڈر اور کیلکولیٹر ایپس جبکہ دیگر کو لازماً خرید کر ڈاؤن لوڈ کرنا ہوتا ہے۔بہت سی کمپنیاں اپنی خدمات ایپ کے ذریعے مہیا کرتی ہیں تاکہ ان کےصارفین کی ان تک آسانی سے رسائی ہو سکے، جیسے کہ آن لائین بینکنگ اور آن لائین خریداری ایپس۔

بہت سے نوجوان لوگ  اپنے سمارٹ فون پرگپ شپ  اور سوشل میڈیا کی خدمات استعمال کرتے ہیں جیسے کہ وٹس ایپ ،وی چیٹ، انسٹاگرام اور فیس بک ایپس-

وہ ایپس اور ویب سائیٹس جو لوگوں کے درمیان رابطےکا ذریعہ ہوتی ہیں  بشمول آن لائین کھیلوں کے پلیٹ فارم اور سوشل میڈیا سائیٹس  آپ کو یہ سہولت بھی مہیا کرتی ہیں کہ جو لوگ آپ سے رابطے میں ہیں  آپ ان کو  بات چیت   کرنے سےاور  ان کو اپنی پوسٹس دیکھنے سے روک دیں ۔

اسے بلاکنگ کہتے ہیں-

لوگوں کو روکنے کی صلاحیت آن لائن دنیا کی تلاش کرتے وقت آپ کوزیادہ  محفوظ, آرام دہ اور پرسکون رکھنے میں  مدد دیتا ہے

مندرجہ ذیل چند وہ  وجوہات ہیں جن کی بنا پر آپ کسی کو آن لائین بلاک کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں:

۔اگر کوئی آپ سے آن لائین بدسلوکی یا بدتمیذی کرے یا چکر دینے کی کوشش کرے

۔اگر آپ کو کسی جعلی اکاؤنٹ  سےاور بوٹس یعنی  کمپیوٹر کے خودبخود پیدا شدہ فضول پیغامات موصول ہو رہے ہوں۔

۔اگر کوئی کھیلوں کے پلیٹ فارم پر آپ سے بد سلوکی سے پیش آ رہا ہو۔

۔ اگر آپ کوکسی انجان کی جانب سےغیرمناسب پیغامات موصول ہو رہے ہوں-

 یہ جاننے کے لیے کہ کسی کو کیسے بلاک کرنا ہے اور وہ کیا دیکھ سکتا ہے یا کیا نہیں  ہر ویب سائیٹ کی ہدایات کو دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔آپ کو اس بات کی بھی فکر کرنی چاہیے کہ کیا ان کو بلاک کرنے کی صورت میں ان کو اس بات کی اطلاع موصول ہوتی ہے یا نہیں۔فکر نہ کریں ایسا عام طور پر نہیں ہوتا۔لیکن بہتر ہو گا کہ آپ اس بارے میں معلومات حاصل کر لیں کیونکہ ہر خدمات مہیا کرنے والی ویب سائیٹ  کا بلاک کرنے کا اپنا الگ طریقہ کار ہوتا ہے-

چیلنج:  کسی بھی ویب سائیٹ کا انتخاب کریں اور اس کی بلاکنگ کے طریقۂ  کار کی تحقیق کریں۔اسے عام الفاظ میں تحریر کر لیں اور دیکھیں کہ کیا آپ اسے کسی اور کوسمجھا سکتے ہیں  کہ کسی کو آن لائین کس طرح  بلاک کیا جا سکتا ہے-

بلاگ

یہ ایک ایسی ویب سائیٹ یا ویب پیج ہوتا ہے جسے باقائدگی سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور اسے عموماً انفرادی طور یا پھر کوئی چھوٹا گروہ چلاتا ہے۔  اسے عام طور پر گفتگو یا معلوماتی انداز میں لکھا جاتا ہے-

کوئی بھی اپنا بلاگ بنا سکتا ہے اور ایسا کرنا بالکل آسان ہے۔اپنی دلچسپیوں اور مشاغل کے بارے میں لکھنے کے لیے یہ ایک مزے کا طریقہ کار ہو سکتا ہے۔کچھ لوگ بلاگ دیگر لوگوں کی معاونت کے لیے بناتے ہیں ایسے لوگوں کے لیے جو ان جیسی ہی مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں۔اسے پیٔر ٹو پیٔر معاونت کہا جاتا ہے- لیکن محتاط رہیں کہ ہر بلاگ قابلِ اعتماد نہیں ہوتا ۔ کچھ لو گ  ثبوت کے بغیر اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں  ۔ کچھ بلاگ انتہائی پریشان کن یا نقصان دہ  خیالات اور تصاویر پر مبنی ہو سکتے ہیں۔قابل اعتماد اطلاعات کو سمجھنے کے لیے جعلی خبریں پڑھیں

ویب براؤزر ایک سوفٹ وئیر اپلیکیشن ہوتی ہے جسے کسی بھی ورلڈ وائیڈ ویب پر موجود معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے  استعمال کیا جاتا ہے-

کروم ، سفاری، فائر فاکس اور مائکروسافٹ ایج جسے   انٹرنیٹ ایکسپلورر کی جگہ پر لایا گیا ہے سب سے مقبول براؤزر ہیں۔آپ ویب پیجز ، تصاویر ، ویڈیوز اور دیگر معلو مات کے وسائل تلاش کرنے کے لیے براؤزر کھول سکتے ہیں-

کیٹ فشنگ

دیجیٹل دنیا میں کیٹ فش کا مطلب ہے خود کو کوئی اور ظاہر کرنا۔ مثال کے طور پر سوشل میڈیا پر جعلی پہچان(پروفائل) بنانا اور  بہروپ اختیار کرنا مشکل نہیں ،کسی اور کی تصویر اپ لوڈکرنا  اور ظاہر یہ کرنا کہ یہ ان کی اپنی تصویر ہے نہایت آسان ہے۔بعض اوقات کچھ لوگ اس لیے کرتے ہیں تاکہ وہ گمنام رہ کر نفرت انگیز اور نقصان دہ پیغامات پھیلا سکیں۔

اگر کوئی ایسا شخص جسے آپ جانتے بھی نہ ہوں اور وہ آپ کو اپنے آن لائین دوستوں میں شامل کرنا چاہےیا پیغامات بھیجے تو ہوشیار ہو جائیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ اس کا نام اور تصویر اصل میں اس کی اپنی نہ ہوں۔

بعض اوقات کیٹ فش دوسروں کو دھوکہ دینے کے لیے   ایسی تصاویر شامل کرتے ہیں  جو کہ ان کے خیال میں  کسی کومتوجہ کر سکتی ہوں اور لوگ ان کی  دوستی کی درخواست قبول کر لیں-

سائبر بُلی انگ

 انٹر نیٹ پر غندہ گردی کو سائبر بُلی انگ کہا جاتا ہے۔  اگر کوئی بار بار کسی سے آن لائین بد اخلاقی سے پیش آئے یا ہراساں کرے   تو وہ سائیبر بُلی ہے۔سائیبر بُلی انگ آن لائین ٹرولنگ سے ذرہ مختلف ہے اگرچہ یہ دونوں الفاظ ایک دوسرے کی جگہ مستعمل ہیں-

سائبر بُلی اِنگ میں عموماً وہ لوگ شامل ہوتے ہیں جنہیں آپ جانتے ہوں۔یہ بدسلوکی اکثر آن لا ئین سے ہٹ کر روائیتی طور پر کی جانے والی بدسلوکی کے ساتھ کی طرح ہی کی ہوتی ہے۔جبکہ ٹرولنگ میں انجان لوگوں کے وہ  تبصرے اور پیغامات شامل ہو سکتے ہیں  جو غصہ دلانے یا جھگڑا شروع کرنے کے لیے کیے جاتے ہیں-

یاد رکھنے کے لیے سب سے بہتر تجاویز:

۔سائبر غندہ گردی  سے ہمیشہ اپنے بااعتماد بالغ کو مطلع کریں چاہے یہ آپ کے علاوہ کسی اور سے ہی کیوں نہ کی جارہی ہو۔

۔ اپنے کسی بڑے سے کہیں کہ وہ سائیبر بُلی اِنگ روکنے اوراسے بلاک کرنے میں مدد کرے۔

۔ کبھی کسی سائبر بُلی انگ کرنے والے کو جواب نہ دیں-

۔ اگرچہ آپ ایسے برے پیغامات حذف کرنا چاہتے ہوں گے لیکن اس سے پہلے اپنے کسی با اعتماد بڑے کو دکھانے کے لیے ان کا ثبوت  یقینی بنا لیں

ڈیجیٹل فُٹ پرنٹ

آپ کا ڈیجیٹل فُٹ پرنٹ وہ  نشانات ہوتے ہیں جو آپ اپنے پیچھے انٹر نیٹ استعمال کرنے کے بعد چھوڑ جاتے ہیں۔ یہ آپ کی آن لائین شہرت بناتے ہیں-

آپ کا تمام پیدا کردہ تمام مواد آپ کے فُٹ پرنٹ ہیں۔آپ کی اپنی تمام پوسٹیں  اور بانٹا گیا مواد اور اس کے ساتھ ساتھ آپ  کو بھیجا جانے والااورآپ سےمتعلق وہ تمام مواد اور پوسٹیں  بھی جو دوسرے لوگ کرتے ہیں آپ کے ڈیجیٹل فُٹ پرنٹ میں شامل ہیں۔مثبت فُٹ پرنٹ کے لیے ضروری ہے کہ کوئی بھی مواد بھیجنے سے پہلے یا کچھ پسند کرنے سے پہلے محتاط انداز سے سوچ لیا جائے کہ آپ کیا آن لائین شیئر یا لائیک کرنے جا رہے ہیں۔

اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے پیچھے کچھ ایسا منفیمواد نہیں چھوڑ کر جا رہے جس سے آپ کی آن لائیں شہرت متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔مثال کے طور پر اگر آپ کے اپنا نام تلاش کرنے   پر آپ کی جانب سے عوام میں شیئر کی گئی آپ کی  نا مناسب  اور غیر عقلمندانہ تصاویر  سامنے آجائیں  تو  ہو سکتا ہے  کہ آپ کے اساتذہ اور مستقبل  میں آپ کے آجر   بھی وہ سب دیکھ پائیں گے-

چیلنج:   اپنے فُٹ پرنٹ کوخود حذف (ڈیلیٹ) کرنے کی کوشش کریں ۔خود کو انٹر نیٹ پر تلاش کریں اور ہر وہ چیز حذف   (ڈیلیٹ) کر دیں جو آپ سمجھتے ہوں کہ وہ آپ کے لیے نقصان دہ، شرمناک   ہیں یا محض حد سے زیادہ شیئر کی گئی ہوں۔آپ اپنی رازداری کی ترتیبات کو تبدیل کر کے اس کی مشق کر سکتے ہیں تاکہ آپ کی تمام معلومات محفوظ ہو جائیں اور آپ کو یہ پتہ  ہوکہ اگر آپ کو لوگ انٹر نیٹ پر تلاش کریں تو وہ کیا دیکھ پائیںگے-

ڈیجیٹل آگاہی

دی یو کے کونسل فار چائلڈ انٹر نیٹ سیفٹی (UKCCIS)  ڈیجیٹل آگاہی پر کام کرنے والے گروپ نے ڈیجیٹل آگاہی کی تعریف یوں بیان کی ہے:

۔۔۔یہ سمجھنے کی صلاحیت کہ کب آن لائین خطرات میں ہیں،یہ جاننا کہ اگر کچھ غلط ہو جائے تو کیا کرنا ہے، جب آپ آن لائین ہیں تو اپنے تجربات سے سمجھنا اورکسی بھی مشکل اور پریشانی سے نکلنے کے قابل ہونا۔

وہ شخص جو ڈیجیٹل آگاہی رکھتا ہو گا تو اس قابل  ہو گا  کہ:

۔سمجھ پائے گا کہ وہ کس وقت آن لائین خطرے میں ہے

۔ مدد کے لیے اسے کیا کرنا ہے

۔ اپنے تجربات سے سیکھ پائے گا

۔اگر کچھ غلط ہو جائے تو اس پر قابو پا سکے گا-

 خفیہ کاری (انکرپشن)

خفیہ کاری (انکرپشن) کا عمل کسی بھی معلومات یا ڈیٹا کو کسی کوڈ میں تبدیل کرنا ہوتا ہے-۔خفیہ بنائے گئے پیغامات کو صرف بھیجنے والا اور وصول کرنے والا پڑھ سکتا ہے۔یہ ایک طرح سے اچھا بھی  ہےاور بُرا بھی ہو سکتا ہے-

اچھی بات یہ ہے کہ خفیہ بنایا گیا میسیج زیادہ محفوظ اور نجی  ہوتا ہے۔ یہ اہم اور حساس قسم کی معلومات کے لیے نہایت مفید ہے-

بری بات ہے کہ بہت سے لوگ اس  خفیہ کاری کا فائدہ اٹھاتے  ہوئے  نقصان دہ معلومات پھیلاتے ہیں اور نہ تو جنہیں معتدل کیا جا سکتا ہے اورنہ ہی انہیں تلاش کیا جا سکتا ہے-

استحصال (لوگوں سے غیر ضروری فاۂدہ اٹھانا)

ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو غیر محفوظ لوگوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور ان سے جو وہ چاہتے ہیں وہ حاصل کرنے کے لیے ان کا استحصال کرتے ہیں۔اگر ایسا کسی نوجوان کے ساتھ ہو تو وہ اس سے پریشانی اور شرمندگی محسوس کرتا ہے۔ اگرچہ اس میں ان کی کوئی غلطی نہیں ہوتی پھر بھی وہ ایسا سمجھتے ہیں کہ ان پر ہی الزام لگایا جائے گا-

اگر کبھی ایسا ہو کہ آن لائین آپ سے کچھ ایسا ہو جائے کہ جس کی وجہ سے آپ شرمندگی محسوس کریں تو اپنے کسی بااعتماد بڑے کو مطلع کرنا نہایت ضروری ہے۔اگرچہ ایسا کرنا آسان نہیں ہے پھر بھی کسی ایسے بااعتماد بڑے کو تلاش کریں جو اس کی رپورٹ کرسکے اور اس سے  آپ کا بچاؤ کر ے-

فیس بک

فیس بک 2 بیلین سے زیادہ استعمال کنندگان کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے۔

فیس بک پر آپ:

۔ اپناپروفائل بنا سکتے ہیں

۔ تصاویر اپ لوڈ کر سکتے ہیں

۔اپنا سٹیٹس اپڈیٹ کر سکتے ہیں

۔ کسیگروپ کا حصہ بن سکتے ہیں

۔تصاویر اور سٹیٹس پسند کر سکتے ہیں

۔ فیس بک لائیو استعمال کر کے اپنی ویڈیو فوری چلا سکتے ہیںفیس بک کا مقصد لوگوں کو آسانی کے ساتھ اورمفت خدمات  کو یقنی بناتے ہوئےجتنا زیادہ  ممکن ہو سکےاپنے لیے صارفین  کا حصول ہے-

فیس بک آپ کی معلومات مشتہرین کو فروخت کر کے پیسےکماتا ہے۔اس میں آپ کی فیس بک پر پسند ،دلچسپیاں  اور کسی لِنک پر کلک کرنے کی تفصیلات شامل ہیں۔مثلاً اگر آپ ہمیشہ کھیل کو پسند کرتے ہیں اور اس سے متعلق معلومات دوسروں  کوبانٹتے ہیں تو  آپ دیکھو گے کہ فیس بک آپ کی اسی دلچسپی سے متعلقہ  اشتہارات پیش کرتا ہے۔ اس سے اشتہار دہندگان کو پتہ چل جاتا ہے کہ آپ کے پیج پر دکھانے کے لیے کون سے اشتہارات بہترین ہیں اور یہ انہیں ایک زیادہ ہدف بخش نقطۂ نظر فراہم کرتا ہے-

چیلنج:   اگلی دفعہ جب آپ انٹر نیٹ استعمال کریں تواپنےپیج پر موجود اشتہار کو دیکھیں ۔مشتہر کی گئی مصنوعات اور خدمات کو لکھ لیں اور سیکھیں کہ کیا وہ آپ کی ذاتی دلچسپیوں سے مماثلت رکھتی ہیں۔کیا آپ سمجھتے ہیں کہ وہ اشتہار ایک ہدف کے مطابق ہیں-

جعلی خبریں

آپ  نے ‘ جعلی خبروں’ کی اصطلاح اپنے دوستوں  میں اور میڈیا پر ہونے والی گفتگو میں سنی ہو گی ۔جعلی خبریں مختلف اقسام کی ہوتی ہیں-

کچھ جعلی خبریں   ، کہانیاں اور تصاویر جان بوجھ کر بنائی جاتی ہیں اس مقصد کے تحت کہ لوگوں کو کسی ایسی بات پر یقین دلایا جا سکے جو کہ اصل میں سچ نہ ہو-

ان میں سے کچھ کسی حد تک سچائی پر بھی مبنی ہو سکتی ہیں  لیکن بشمول کچھ غلط معلومات کے  جنہیں ٹھیک سے سمجھا  نہ گیا ہو یا پھر ایسے حقائق جن میں مصنف کی جانب سے مبالغہ  آمیزی شامل ہو۔جعلی خبر کو جانچنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔ انٹر نیٹ پر  پیدا کردہ  بے بہا اورنہایت تیزی  سےپھیلائی  جانے والی معلومات کی وجہ سے قابل ذکر خبروں کی سائیٹس بھی حادثاتی طور پر غیر یقینی کہانیاں پھیلا دیتی ہیں۔ یقیناً جیسے ہی ان کو پتہ چلتا ہے تو خبریں ان سائیٹس  یا سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہٹا دی جاتی ہیں لیکن  اس سے قبل عموماً یہ کہانیاں پوری دنیا میں  پھیل چکی ہوتی ہیں اور دیکھی جا چکی ہوتی ہیں-

اگرچہ یہ ہمیشہ حتمی نہیں ہوتا،  کچھ ایسے طریقے موجود ہیں جن سے آپ یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آن لائین کیا باوثوق ہے اور کیا نہیں:-

-دیگر نامور سائیٹس پر دیکھیں کہ کیا یہی  ایک کہانی ان پر بھی  موجود ہے یا نہیں۔

-کیا تصویر قابلِ یقین ہے؟کیا اسے کہیں اور بھی استعمال کیا گیا ہے؟ مثلاً ایک ترمیم شدہ تصویر جس میں  چاند کے اردگرد اڑتا ہوا ایک گلابی زرافہ ہو اس امر کا بہت بڑا ثبوت ہے کہ دراصل یہ کہانی اصل نہیں ہے

۔ کیا ویب ایڈرس عجیب لگ رہا ہے 

کیا یہ ایک قابل اعتماد سائٹ سے ہے؟-

کیا آپ جانتے ہیں کہ مصنف کون ہے؟ کیا آپ نے تنظیم کی رپورٹنگ کے بارے میں سنا ہے؟

-کیا آپ کمپنی یا تنظیم سے واقف ہیں؟ کیا وہ نامور ہیں؟

چیلنج:آن لائین کچھ ناقابلِ یقین تلاش کریں۔اسےاپنے کسی بڑے کو دکھائیں اور اس سے بات کریں کہ آپ کیسے اسے ناقابل ِیقین ثابت کر سکتے ہیں۔کسی ایسی بات پر بات چیت کریں جو کہ ناقابل ِ یقین ہے اور کچھ ایسا کہ جو نقصان دہ اور غیر محفوظ ہو-

ہیکر وہ ہوتا ہے جو بغیر اجازت کے کسی اعداد و شمار تک رسائی  حاصل کرے۔مطلب یہ کہ اسے رسائی کی اجازت نہیں تھی۔ کوئی ایسا شخص جو سوشل میڈیا اکاؤنٹ  تک رسائی حاصل کرے یا حتیٰ کہ کسی کمپنی کی ویب سائیٹ یا کسی خفیہ دستاویزات اور اعداد و شمار تک رسائی کا انتظام کرے۔

ہیکر عموماً   جھانسے والے طریقے استعمال کر کے وہ معلومات حاصل کرے گا جن کی مدد  سےوہ اکاؤنٹ یا ویب سائیٹ  تک اس کے مالک کی اجازت کے بغیر رسائی حاصل  کر لے-

نفرت انگیز تقریر

نفرت انگیزتقریر ایک  ایسی  تقریرہوتی ہے جس میں کسی شخص یا گروہ پر ، نسل، مذہب،  قوم  ،    نژاد،جنسی واقفیت، معذوری یا صنف کی بنیاد پر حملہ کیاجائے۔ آن لائن  ایسی پوسٹس سے واقف ہونا ضروری ہےجو کہ نفرت انگیز تقریر کی مثال ہوں اور  جارحانہ معلومات کو پسند  کرنےاور ان کے اشتراک سے بچنا چاہیے۔ اکثر آن لائین پوسٹ کو محض ایک غیر نقصان دہ مزاح سمجھ کر  غلطی سے سوشل میڈیا پر پھیلا دیا جاتا ہے۔ لیکن   کسی تنظیم کی طرف سے ان معلومات کو پھیلاتے وقت ان  نتائج کے بارے میں سوچنا ضروری ہے  جو کہ  کچھ گروہوں کے مابین نفرت اور کچھ صورتوں میں تشدد  کو شہ دیں-

انسٹاگرام

انسٹاگرام تصاویر کے اشتراک کی نہایت مقبول ایپ اور سروس ہے اس پر آپ اپنی تصاویر اورویڈیو اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور اپنے پروفائل کو عوامی بنا کر اپنے دوستوں اور  دیگر کسی  بھی شخص سے اشتراک کر سکتے ہیں۔ انسٹا گرام پر آپ :

۔اپنی تصاویر اور وڈیو اپ لوڈ کر سکتے ہیں

۔دل کے نشان پر ٹیپ کرکے آپ دوسروں کی تصاویر پسند کر سکتے ہیں۔

۔تصاویر پر تبصرہ کر سکتے ہیں

۔تصاویر کو ہیش ٹیگ استعمال کرکے مقبول بنا سکتے ہیں

۔ فالورز بنا سکتے ہیں اور کسی کو فالو کر سکتے ہیں

۔ اپنے فالوارزکو نجی طور پر پیغام بھیجنے کے لئے ‘انسٹا ڈی ایم’ کا استعمال کرسکتے ہیں

۔ انسٹاگرام لائیو کے ذریعےلائیو سٹریمنگ کا استعمال کرسکتے ہیں

 ۔ اپنی انسٹاگرام کہانی میں تصاویر اور ویڈیوز شامل کرسکتے ہیں۔ یہ سنیپ چیٹ کی طرح ہے

#ایڈ # سپانسر

بعض اوقات  بہت بڑی تعداد میں فالوارز کے حامل مشہور شخصیات کو نئی مصنوعات بھیجی جاتی ہیں اور ان مصنوعات کو مشتہر کرنے کے لیے انہیں رقم کی ادائیگی کی جاتی ہے۔یہ بھی اشتہارات کی ایک قسم ہے  جبکہ تفصیل  یا ہیش ٹیگ میں یہ صاف طور پر بیان کرنا ہوتا ہےکہ کسی چیز کے فروغ کے لیے اسے پیسوں کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔ یہ  بھی ہو سکتا ہے کہ یہ ان کی رائے کا  حقیقی عکاس نہ ہو-

کِک ایک مفت میسینجر ایپ ہےجس میں استعمال کنندگان اپنے پیغامات ، تصاویر اور خاکے ایک دوسرے کو بھیج سکتے ہیں۔

اس میں الفاظ اور کیریکٹر کی کوئی حد نہیں اور نہ ہی اس کے لیے کوئی فیس  لی جاتی ہے-

اہم خطرات میں سے ایک یہ ہے کہ صارفین ایک بے ترتیبی کے ساتھ اجنبیوں سے منسلک ہو جاتے ہیں اور ان سے گفتگو کرتے ہیں۔اگرچہ صارفین کوکسی بھی وقت  گفتگو چھوڑنے کی آزادی حاصل ہوتی ہے ، کچھ لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ یہ چھوٹے بچوں کے لیے کتنا محفوظ ہے۔ اگر آپ یہ ایپ استعمال کر رہے ہیں تو اس کے بارے میں آگاہ ہونا ضروری ہے-

اس ایپ میں کوئی خریداری نہیں ہوتی،  لیکن کِک کوڈ کا عمل اپنے صارفین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ تجارتی برانڈز سے منسلک ہو کر انہیں دیگر سائیٹس کی جانب کر دیں۔کِک صارفین کی معلومات اکٹھی کرنے کے لیے کیو آر کوڈ کا استعمال کرتا ہے-

لائیو سٹریمنگ اصل وقت کی نشریات ہیں یعنی انٹرنیٹ پر ناظرین کے لئے ویڈیو اصل وقت میں نشر کرنا۔اس کے لیے  محض ایک ایسے آلے کی ضرورت ہوتی ہے جس پر انٹرنیٹ چل سکے جیسے کہ سمارٹ فون یا ٹیبلیٹ اور ایک ایسا پلیٹ فارم جسے آپ اپنی نشریات کے لیے استعمال کر سکیں-

لائیو سڑیمنگ کے پلیٹ فارم اتنے مقبول کیوں ہیں؟

لائیو سٹریمنگ انتہائی  دل موہ لینے والی چیز ہے کیونکہ یہ آپ کو اس کا خالق ہونے کا موقع فراہم کرتی ہے اور ممکنہ طور پر سامعین کی ایک بہت بڑی تعداد اسے دیکھ پاتی ہے۔ آپ بغیر کسی تعطل کے پوری دنیا میں کچھ بھی نشر کر سکتے ہیں۔

ایسی کچھ ایپ جن پر آپ لائیو سٹریمنگ کر سکتے ہیں:

۔ فیس بک

۔ٹوئیٹر

۔انسٹا گرام

۔لی

۔می

 یو ناو-

اس میں خطرات کیا ہیں؟

خود کو آن لائین نشر کرنا ایک تفریح اور دلچسپ ہو سکتا ہے کیونکہ ایک طرح سے یہ آپ کو اپنے شو کا ستارہ بنا دیتا ہے لیکن یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ اس طرح آن لائین ظاہر ہونے میں کچھ خطرات بھی ہوتے ہیں:

 

۔آپ کو یہ کبھی پتہ نہیں چلتا کہ آپ  کوکون دیکھ رہا ہے۔اگر آپ کا پروفائل عوامی ہے اور آپ کی لائیو سٹریمنگ دیکھنے والوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے مقبول ہو  جاتی ہے تو اسے فروغ دیا جا سکتا ہے جس کی وجہ سے  وہ لوگ جو اپ کے فالوار نہیں ہیں  وہ بھی  آ جاتے ہیں۔

۔  آپ کو یہ کبھی نہیں معلوم ہوتا کہ آپ کیا دیکھنے جا رہے ہیں جب آپ کسی اور کی لائیو سٹریمنگ دیکھتے ہو تو آپ کبھی نہیں کہہ سکتے کہ کیا ہونے والا ہے۔یہ لائیو سٹریمنگ کی تفریح کا حصہ ہو سکتا ہے لیکن آپ کو دوسرے صارفین کی طرف سے نقصان دہ یا پریشان کن مواد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

۔ تمام ناظرین دوستانہ نہیں ہوتے۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ ناظرین آپ کی لائیو سٹریم کے بارے میں  کچھ بھی تبصرہ کرسکتے ہیں ۔ان کی رائے  گٹھیا،بے ادب یا نامناسب  ہو سکتی ہے جس پرآپ افسوس یا خوف محسوس  کر سکتے ہیں۔

۔ آپ کو چاہیے کہ آپ اچھی طرح سوچ سمجھ کر اپنی لائیو سڑیم میں  لوگوں کو یہ جاننے دیں کہ آپ کہاں پر ہیں  ۔اگر آپ سکول کی وردی میں ہیں اور گھر کے قریب ہیں تو چاہے آپ خود سے نہ بھی بولیں تو لوگوں کو یہ معلوم ہو جائے گا کہ آپ کہاں پڑھنے جاتے ہیں اور کہاں رہتے ہیں

چیلنج: لائیو سٹریمنگ کے مثبت اور منفی پہلوؤں کے بارے میں اپنے کسی دوست یا خاندانی رکن کے ساتھ بحث کریں-

اعتدال پسندی

 آن لائن دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے  میاناروی کی ضرورت  ہوتی ہے۔ اسکا مطلب یہ ہے کہ کسی ویب سائٹ یا ایپ کے مواد کی چانچ پڑتال کوئی ایک شخص  کرتا ہے جسے موڈریٹر کہا جاتا ہے۔ موڈریٹرز یامنتظمین کا کام اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ویب سائٹ پر جانبدار، بدسلوکی والا، نقصان دہ یا غیر قانونی  قسم کا مواد نہ ہو۔

کچھ عام معتدل آن لائین جگہیں یہ ہیں:

۔فورم

۔بلاگ

۔سوشل میڈیا سائیٹ (فیس بک/ٹوئیٹر)

۔ آن لائین گروپ

یہ کیسے کام کرتا ہے؟

زیادہ تر معاملات میں ایک ماڈریٹر باقاعدگی سے ویب سائٹ  یا ایپ چیک کرتا ہے اور اس  امر کو یقینی بناتا ہےکہ سب صارفین قوانین اور قواعد و ضوابط کی تعمیل کررہے ہیں۔ کچھ صورتوں میں ان تبصروں یا خطوط کودیگر صارفین کی طرف سے نشان زد ہ کر کے  اطلاع دی جاتی ہےجنہیں وہ نقصان دہ   ،سائیٹ کے ضوابط توڑنا یا حملہ مانتے ہیں۔موڈریٹر معاملے کی چانچ پڑتال کرتا ہےاگر کوئی پوسٹ اصول کے خلاف پائی جائے تو  اسے وہاں سے حذف کر دیا جاتا ہے اور پوسٹ کرنے والے شخص کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس کی پوسٹ کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اگر وہ دوبارہ یہ جرم  کرے تواسے  پوسٹ کرنے سے مستقل طور پر روک دیا جاتا ہے-

اعتدال پسند ایک ویب سائٹ یا ایپ کو کیسے بچاتا ہے؟

ایسی ویب سائیٹ  پر زیادہ مثبت اور حوصلہ افزا فضا پائی جاتی ہے جسے مستقل بنیادوں پر معتدل کیا جاتا ہو ۔ اس سے یہ یقین حاصل کرنے  میں مدد حاصل ہوتی ہے کہ جو لوگ قوائد و ضوابط کی پابندی نہیں کرنا چاہتے ان سے نمٹا جاتا ہے۔

تاہم ویب سائیٹ کو معتدل بنانا ایک مشکل کام ہے کیونکہ دن کے ہر ایک منٹ میں دنیا  کے    لا تعداد لوگ آن لائین  ہوتے ہیں۔ بہت سی سوشل میڈیا کمپنیاں دباؤ میں ہیں اور اپنی سائٹیس کو محفوظ بنانے کے لیے  انہوں نےمزید موڈریٹر ملازم رکھنے کا وعدہ  کیا ہے۔جیسے جیسے انٹرنیٹ کے صارفین میں اضافہ ہو رہا ہے  یہ کام اور بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔کچھ سوشل میڈیا ویب سائیٹس غیر معتدل ہو سکتی ہیں۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ دیکھنے کے لیے کہ صارفین کے مابین کیا ہو رہا ہے کوئی موجود نہیں۔کچھ پیغامات اس طرح سے خفیہ بنا دیے جاتے ہیں کہ دوسرے ان کو نہیں پڑھ پاتے۔  سب کو محفوظ بنانے کے لیے اگر جانچ کرنے والا کوئی نہ ہو تو کچھ بھی ہو سکتا ہے-

چیلنج:جب آپ اگلی دفعہ کسی مقبول ویب سائیٹ پر  جائیں تو  معتدل بنانے اور معتدل بنانے والے کے متعلق معلومات اکٹھی کریں۔کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کیہ وہ ایک اچھا کام کر رہے ہیں؟ وہ اسے مزید بہتر کیسے بنا سکتے ہیں؟اپنے کسی دوست یا خاندان کے فرد سے بحث کریں-

انٹر نیٹ پر بہتر برتاؤ (نیٹیکیٹ)

اگرآپ انٹرنیٹ اور انگلش کا لفظ ایٹیکیٹ  کے الفاظ باہم ضم کر دیں تو نیٹیکیٹ کا  لفظ حاصل ہوتا ہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ آن لائین ہمارارویہ کیسا ہونا چاہیے۔آن لائین نیٹیکیٹ کے قواعد  پر عمل پیرا ہو کر نہ صرف  آپ خود اپنے لیے بلکہ دوسروں کے لیے  بھی مثبت ہو سکتے ہیں-

آپ  یہ محسوس کر سکتے ہیں کہ آپ آن لائین اچھے رویے سے ہمدردی بھی حاصل کر سکتے ہیں- یہ اس لیے ہے کہ  دوسروں کے لیے ہمدرد اور مہربان ہونا نیٹیکیٹ کے اصولوں کا اہم جزو ہے-

آن لائین بات کرتے ہوئے دوسروں کے جذبات جاننا مشکل ہو سکتا ہے جس وجہ سے ان سے غلط فہمی پیدا  ہو سکتی ہے۔ کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ نے اپنے کسی دوست کو کوئی  پیغام از راہ ِ مزاح بھیجا اور اس نے اسے سنجیدگی سے لےلیا ہو؟ ایسے بھی لوگ ہیں جو آن لائین اچھا برتاؤ نہیں کرتےا ور لوگوں کو چکر دینے کے لیے جان بوجھ کر نفرت انگیز اور منفی پیغامات بھیجتے رہتے ہیں  اور سوشل میڈیا پر بدسلوکی والے  تبصرے اور جعلی خبریں پھیلاتے ہیں۔ سب سے بہتر تو یہ ہے کہ ایسے لوگوں سے کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہیے اور نہ ہی انکو کوئی جواب دینا چاہیے۔اس سلسلے میں اپنے کسی با اعتماد بڑے سے بات کریں تاکہ وہ اس کی اطلاع اور روکنے میں آپ کی مدد کر سکے-

مندرجہ ذیل  نیٹیکیٹ (انٹر نیٹ پر اچھے برتاؤ ) کے کچھ سادہ قوائد ہیں جو آپ کے آن لائین تجربے کو زیادہ محفوظ اورپرُ لطف  بنانے میں مدد کرتے ہیں-

۔ اپنے دوستوں اور دیگر افراد کی تصاویر کو  آگےبھیجنے سے پہلے ان کا جائزہ لیں۔ اگر آپ ان کو عوامی بنا دیں تو ہو سکتا ہے یہ ان کے لیے شرمندگی کا باعث ہو۔یہ آپ اپنے ذہن میں رکھیں کہ دیگر افراد کی فوٹو او ر ویڈیو ان کی ذاتی اشیاء ہیں چناچہ ان کوشیئر کرنے سے پہلے ان سےاجازت لے لیں۔

۔ کوئی بھی پوسٹ کرنے سے پہلے سوچیں کہ کہیں وہ کسی کے لیےشرمندگی ، بدنامی یا پریشانی کا باعث تو نہیں ہو گی؟اس میں  سوشل میڈیا  پرمشہورشخصیات  کے بارے میں برے تبصرے لکھنا  بھی شامل ہے۔ انجان لوگوں سے چکر بازی سے پیش آنا بھی  بدتمیزی کے زمرے میں آتا ہے

۔کسی  بھی اطلاع کو غلطی سے آگے پھیلانے سے پہلے اپنی بہترین معلومات کو استعمال کرتے ہوئے اس کا جائزہ  لیں کہ آیا وہ سچی اور مستند ہے یا نہیں اور دیکھیں کہ کہیں وہ  اطلاع گمراہ کن تو نہیں۔

۔ آپ محتاط انداز سے سوچیں کہ آپ   کی ای میل پیغام یا تبصروں   سےدوسروں کو کیا تاثر مل رہا ہے۔  مثال کے طورپر اگر آپ اپنے استاد کو بڑے  حروف میں کچھ لکھتے ہیں تو اس  سے یہ تاثر جائے گا کہ آپ ان سے سخت یا جارحانہ اندا ز سے پیش آ رہے ہیں حالانکہ آپ کی ایسی کوئی نیت نہیں تھی

چیلنج: اس  بارے میں سوچیں کہ آپ عموماً آن لائین کیا کرتے ہیں اور یہ فیصلہ کریں کہ کیا آپ انٹر نیٹ پر اچھے پرتاؤ کے قوائد  کے پابند رہتے ہیں؟ اس بات پر اپنے خاندان یا کسی دوست سے بحث کریں-

آن لائین ہمدلی

 ہمدلی/ احساس ایک ایسا جذبہ ہے جس کی بنیاد پر آپ دوسروں پر اپنا اثر چھوڑتے ہیں اور آپ کو اس امر کا اندازہ ہوتا ہے آپ جو کچھ ان سے کہتے یا کرتے ہیں اس سے وہ کیا محسوس کرتے ہیں۔مثال کے طور پر اگر کوئی مشکل وقت سے گذر رہا ہے تو اسے ایسا محسوس ہو سکتا ہے کہ بہت سے غلط چیزیں واقع ہو چکی ہیں۔اگر آپ سمجھ سکیں کہ وہ  کس وجہ سے اتنا بر ا محسوس کر رہے ہیں تو یہ آپ کی ان سے ہمدلی ہو گی۔ ایسے میں آپ ہمدلی دکھا رہے ہوتے ہیں۔

ہمدل ہونے اور ہمدرد ہونے میں فرق ہے۔ ہمدلی سے مراد خود کو کسی کی جگہ رکھنا ہے جبکہ ہمدردی  بجائے  کسی کی مشکل کو سمجھنے کےاس حقیقت کو بیان کرنا   ہوتا ہےکہ در اصل کسی کے ساتھ کیا واقع ہوا ہے-

کسی ایپ جیسے کہ سنیپ چیٹ اور انسٹا گرام  یا  کسی کے ساتھ کوئی گیم کھیلتے ہوئے یا باہم بات چیت یاکسی ویب سائیٹ پر پیغامات کا تبادلہ کرتے  ہوئے ہمدل ہونا نہایت ضروری ہے۔  آن لائین کچھ کرنے یا کچھ کہنے سے پہلے محتاط انداز سے سوچ لیں-

آپ آن لائین ہمدلی کرنے کی مشق کیسے کر سکتے ہیں؟

۔ کسی اور کے بارے میں آپ کوئی بھی پیغام یا پوسٹ کرنے سے پہلے خاص طور پر سوچیں  کہ کیا آپ ان کی موجودگی میں ایسا کہہ سکتے ہیں ۔اگر کوئی آپ کے بارے میں ایسا کہے تو آپ کو کیسا محسوس ہو گا؟

۔کوئی بھی تصویر یا ویڈیو آن لائین  شیئر کرنے سے پہلے سوچیں کہ کہیں یہ کسی کو غصہ دلانے ،شرمندہ کرنے  یا پریشانی کا باعث تو نہیں ہو گی؟ کیا یہ مناسب ہے؟کیا آپ کو معلوم ہے کہ  کتنے لوگ اسے دیکھیں گے اور شیئر کریں گے؟

۔ خود کو اچھا انسان بناؤ۔کہیں ایسا تو نہیں جو آپ کہہ رہے ہیں اس کا دوسروں پر منفی اثر ہو اور وہ کیسا محسوس کریں گے۔کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ ان کی ذہنی صحت پر ہی اثر انداز ہو جائے

۔اگر  کسی کو انٹرنیٹ پر تنگ کیا جا رہا ہے تو اس میں ملوث نہ ہوں۔ قابل اعتماد بالغ کو بتائیں اور بدسلوکی کی اطلاع دیں لیکن تنگ ہونے والے یا تنگ کرنے والے کے ساتھ کوئی بات چیت نہ کریں

۔ اگر کوئی آپ کی پوسٹ کردہ تصویر  کو ہٹانے کا کہے تو ہٹا دیں۔یہ سمجھیں کہ  کوئی اور آپ کے ساتھ ایسا کرے تو آپ کیسا محسوس کریں گے

– اپنے ساتھ بھی حسن ِ سلوک سے پیش آئیں۔ یاد رکھیں ہر کسی کی زندگی ویسے پُر جوش اور بہترین نہیں ہوتی جیسے کہ سوشل میڈیا پر نظر آتی ہے۔ اگر آپ دوسروں کی تصاویر دیکھتے ہوئے افسردہ  یا حساس ہونے لگیں تو تھوڑی دیر کے لیے رک جائیں۔ یہ بات اپنے ذہن میں رکھیں کہ لوگ  اپنے اور اپنی زندگی کے بارے میں  جودکھانے کے لیے منتخب کرتے ہیں  وہ  فلٹر لگی ترمیم شدہ ہو سکتی ہیں

چیلنج:  کسی ایسی چیز کے بارے میں سوچیں جو آپ کو اگلی بار آن لائین مہربان اور ہمدل ثابت کر سکتی ہے۔یہ کوئی ایک اپنے دوست کو بھیجا گیا   چھوٹا سا   مثبت پیغام بھی ہو سکتا ہے جسے دیکھ کر وہ خوش ہو جائے یا ہنسنے لگے-

آن لائین شہرت

جب کوئی آپ کو آن لائین تلاش کرتا ہے اور آپ کے بارے میں جو اس کے سامنے آتا ہے وہ آپ کی آن لائین شہرت ہوتی ہے۔یہ آپ کی جانب سے عوامی بنائے گئے فوٹو ہو سکتے ہیں وہ پوسٹ ہو سکتی ہیں جو آپ سوشل میڈیا پر  سب کے لیے پیش کرتے ہیں یا پھر دوسروں کی پیش کردہ  تصاویر یا ویڈیو جن میں آپ ہوتے ہیں ۔

آپ کو اپنی ان لائین شہرت اور ڈیجیٹل فُٹ پرنٹ جو آپ اپنے پیچھے  چھوڑتے ہیں ان کے بارے میں ضرور سوچنا چاہیے-

یقیناً  جو آن لائین آپ کے بارے میں کہا جاتا ہے یا پیش کیا جاتا ہے اس پر قابو پانا بہت مشکل ہے لیکن آپ محتاط انداز سے سوچ سکتے ہیں کہ آپ خود کیا عوامی بنا رہے ہیں۔

اس سے پہلے کہ آپ کچھ عوامی بنائیں یہ جانیں کہ اگر وہ آپ کے والدین یا اساتذہ نے دیکھ لیا تو آپ کیسا محسوس کریں گے۔ کیا آپ اس بات سے خوش ہیں کہ دنیا میں ہر کوئی اسے دیکھے؟

پاس ورڈ

پاس ورڈ ایک خفیہ لفظ ہے، حروف یا حروف کا مجموعہ ہے جو آپ کو محفوظ معلومات یا اکاؤنٹ تک رسائی دیتا ہے۔

ایک مضبوط پاس ورڈ وہ ہوتا ہے جو  زیادہ محفوظ ہو اور جس کا آسانی سے اندازہ نہ لگایا جا سکے۔اسے آپ کی ذاتی آن لائین معلومات کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کچھ آسان تجاویز:

۔مختلف اکاؤنٹ کے لیے مختلف پاس ورڈ بنائیں

۔ ایسا پاس ورڈ منتخب کریں جس کا آسانی سے اندازہ نہ لگایا جا سکے

۔ اعداد چھوٹے بڑے حروف اور دیگر نشانات کا استعمال کریں۔

۔واضح الفاظ سے بچیں جیسے  کہ آپ کا نام یا آپ کے پالتو جانور کا نام

۔ واضح نمبر سے بچیں جیسے آپ کی  تاریخ پیدائش، عمر یا فون نمبر

۔ صرف ایک لفظ کے بجائے، ایک مختصر جملے کے بارے میں سوچیں کہ جس کا  کوئی اندازہ  نہ لگا سکے۔

۔ اپنے پاس ورڈ کو ہمیشہ خفیہ رکھیں   یہاں تک کہ آپ کے بہترین دوست کو بھی اس کا پتہ نہ چلے

چیلنج:  مندرجہ بالا تحریر پڑھ کے دیکھیں کہ کیا آپ کچھ مضبوط پاس ورڈ  بنا پاتے ہیں۔ . اب آن لائین اکاؤنٹس کے لئے کسی بھی پاس ورڈ کو تبدیل کرنے کا ایک اچھا وقت ہے، اس بات کا یقین کر لیں کہ آپ ان سب کو اپنے تک رکھیں گے-

پِیئر- ٹو – پِیئر

پِیئر- ٹو – پِیئر اس وقت استعمال ہوتی ہے جب لوگ اپنے تجربات کی روشنی میں دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔اس میں لوگ ایک دوسرے کو اپنے  تجربات بتاتے ہیں۔ وہ لوگ جن کو ایک جیسی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے وہ اس کے ذریعے اپنے  احساسات بتاتے ہیں اور  اپنی کامیاب حکمتِ عملی سے روشناس کرتے ہیں-

مثلاً کسی کو مِرگی کا مرض لاحق ہو تو وہ  فیصلہ کرتا ہے کہ ایک بلاگ لکھ کر اس سے متعلق دوسروں کی مدد کرے۔یہ  روزانہ کی بنیاد پر ویڈیو بلاگ کی صورت میں بھی ہو سکتا ہے جس میں وہ بتا  سکتا ہے کہ وہ مِرگی کے مرض کے ساتھ کیسے زندگی گزار رہا ہے۔ وہ اپنے بلاگ کے تبصروں کا جواب دے  کرمشوروں ، تجاویز  کا اشتراک کر سکتے ہیں اور باتیں بھی بتا سکتے ہیں کہ کہاں سے ان کو ایسی مدد حاصل ہو سکتی ہے جہاں سے مدد لے کر وہ بہتر محسوس کر سکتے ہیں-

اس میں کیا خطرات ہیں؟

انٹر نیٹ سے متعلق بڑی بات یہ ہے کہ نوجوان لوگ خود سے  اپنا مواد پیدا کر  کےاس کا اشتراک اپنے دوستوں اور دیگر افراد  سے کر سکتے ہیں۔تاہم کسی کے خود سے پیدا کردہ مواد جیسے کہ بلاگ اور ویڈیو بلاگ کو معتدل بنانا مشکل ہوتا ہے۔ ان میں کچھ معلومات گمراہ کن، نقصان دہ یا حقیقت میں غلط ہو سکتی ہیں۔

یہ ضروری نہیں کہ  جوکچھ آپ آن لائیں پڑھتے اور دیکھتے ہیں وہ سچ ہو۔  پِیئر- ٹو – پِیئر مواد نہایت شاندار ہو سکتا ہے اور وقف پیروکاروں کو نہایت ضروری مدد فراہم کر سکتا ہے۔ تاہم یہ متعصب طرح کا بھی ہو سکتا ہے  جو افراد کی سوچ کا  رخ بدل کر نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔  آن لائین تبادلۂ خیال کرتے وقت  تنقیدی سوچ  کی مہارتوں کا فروغ نہایت ضروری ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے آپ سے یہ سوال کریں کہ آن لائین جو کچھ آپ پڑھ رہے ہیں وہ سچ ہے یا نہیں؟کیا یہ حقیقی لگتا ہے؟ کیا یہ ممکنہ طور پر خطرناک ہوسکتا ہے؟ آن لائین وائیرل ہونے والا مواد  کچھ بھی کر سکتا ہے چاہے  وہ تحریری  مواد ہو آن لائین افواہیں ہوں یا تصویر- 

چیلنج:  آپ   پِیئر- ٹو – پِیئر کے مثبت اور منفی پہلووں کی ایک فہرست تیا ر کریں اور کسی اور سے ان پر بات کریں-

ذاتی معلومات

ذاتی معلومات اور اعداد و شمار کی مختلف اقسام ہیں۔ یہ  آپ کی ذاتی معلومات ہوتی ہیں اور ان کا عوامی سطح پر آن لائین اشتراک خطرناک ہو سکتا  ہے۔کیونکہ اجنبی لوگ بھی آپ کی معلومات دیکھ سکتے ہیں۔ مثلاً

۔ آپ کے گھر کا پتہ

۔ٹیلی فون نمبر

۔ای میل ایڈرس

۔آپ کے بچے کے سکول کا نام

۔پورا نام اور تاریخ ِ پیدائش

کچھ دیگر معلومات بھی ذاتی ہو سکتی ہیں جن کے اشتراک کو خطرناک  تصور نہیں کیا جاتا۔مثال کے طور پر:

۔ کہ آپ کھیلوں کےشوقین ہیں

۔ کہ آپ کے پالتوکتے کا پسندیدہ کھانا کون سا ہے۔

۔آپ کی پسندیدہ فلم یا کتاب

جب آپ آن لائین جاتے ہیں تو آپ  کو یہ دیکھنا ہوتا ہےکہ آپ ایسی اپنے متعلق کون سی معلومات کا اشتراک کریں جن سے اجنبی لوگ آپ کے بارے میں زیادہ نہ جان پائیں۔آپ کو یہ بھی اپنے ذہن میں رکھنا چاہیے کہ آپ کے کسی دوست کی فوٹو یا کوئی دیگر ذاتی معلومات ان کا ذاتی ڈیٹا ہے۔اس لیے یہ ضروری ہے کہ ان کی فوٹو یا  ان میں انہیں منسلک کرنے سے پہلے ان سے پوچھ لیں-

 فشنگ(آن لائین فریب دینا)

جب کوئی سکیمر دھو کے سے آپ کی ذاتی معلومات جیسے کہ آپ کا بینک اکاؤنٹ نمبر پاس ورڈ یا کریڈٹ کارڈ کا نمبر حاصل کرنے کی کوشش کرے تو وہ فشنگ ہو گی۔ اس میں کوئی ای میل ہو سکتی ہے جس میں آپ کی خریداری کی تصدیق کے لیے آپ کے کریڈٹ کارڈ کا نمبر مانگا جا سکتا ہےجو آپ نے کبھی نہیں کی ہو گی یا ایسا پیغام جس میں آپ کو یہ خبر دی جائے کہ آپ نے سمارٹ فون جیت لیا ہے اور اس سلسلے میں وہ انعام  کی وصولی کے لیے آپ سے آپ کی ذاتی معلومات دینے کی درخواست کی جائے گی۔

یہ دھوکہ آپ کو حقیقت جیسا لگ سکتا ہے کیونکہ  یہ دھوکے باز ایسا ظاہر کرتے ہیں کہ جیسےوہ  اس اصل کمپنی کی طرف سے یہ لکھ رہے ہیں جن کے ساتھ آپ کا اکاؤنٹ پہلے سے موجود ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ اپ اپنے پیغامات اور ای میل کا احتیاط کے ساتھ جائزہ لیں۔

آن لائین دھوکہ دہی سے بچاؤ کی چند تجاویز:

۔ کوئی بھی باوسوخ کمپنی آپ سے آپ کا پاس ورڈ نہیں مانگے گی۔

۔ اگر آپ نے کسی مقابلے میں حصہ نہ لیا ہو پھر بھی آپ کو کچھ جیتنے کا پیغام ملے تو یہ ممکنہ طور پر فریب ہو سکتا ہے۔

۔ ای میل بھیجنے والے کےایڈرس  کا احتیاط سے جائزہ لیں چاہے وہ یہ ظاہر کرے کہ وہ اس اصل کمپنی سے ہے جس میں آپ کا اکا ؤنٹ موجود ہے۔ سکیمر کے ای میل ایڈرس میں عجیب حروف اور اعداد ہوں گے جو کہ کسی سرکاری کمپنی کے ای میل ایڈرس سے نہیں ملتے ہوں گے۔

۔ سرکاری کمپنی کے ای میل ایڈرس کو تلاش کریں اور دوبارہ جائزہ لیں۔

۔ کسی بھی دھوکہ دینے والی ای میل سے مطلع کریں اور بھیجنے والے کو بلاک کر دیں-

چیلنج: اپنے کسی ایسے دوست یا  خاندان کے فرد کو تلاش کریں جسے فشنگ کے بارے میں کچھ نہ  معلوم ہو اور اسے اس بارے میں بتائیں۔ ان کو بتائیں کہ انٹر نیٹ کے ذریعے ہونے والی دھوکہ دہی  کو کیسے پہچانناہے اور اگر  انہیں اس سے واسطہ پڑ جائے تو کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا-

بہت سی سوشل میڈیا کی خدمات اور ویب سائیٹ اپنے صارفین  کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں کہ وہ اپنی تصاویر کا دنیا  میں اشتراک کریں۔ یہ آپ کی ایک سیلفی سے لے کر آپ کے خاندان تک کی  تصویر تک کچھ بھی ہو سکتا ہے۔آپ دنیا کو دکھانے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنا  پروفائل بنا سکتے ہیں۔

کچھ ایپ اس بات کا واعدہ کرتی ہیں کہ آپ کی اپ لوڈ کی ہوئی کچھ ویڈیو اور تصاویر  24 گھنٹوں کے بعد غائب ہو جائیں گی۔ حالانکہ یہ سچ ہے لیکن اس پر غور نہیں کیا جاتا کہ لوگ ان تصاویر یا ویڈیو کی سکرین سے فوٹو لے کر اپنے ڈیوائس میں محفوظ کر سکتے ہیں۔ اور  وہ تصویر آپ کے لیے  نامناسب اور شرمندگی کا باعث ہو سکتی ہے۔

اب یہ تو کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ لوگ ان تصاویر کا  کیا کریں گےلیکن آپ یہ اپنےذہن میں رکھیں کہ وہ تصویر ایپ سے غائب ہونے کے باوجود اس ایپ سے باہر بھی کسی ڈیوائس  میں موجود  ہو سکتی ہے-

فوٹو شاپ کی گئی تصویر۔

اگر کسی تصویر کے بارے میں یہ حوالہ دیا جائے کہ وہ فوٹو شاپ کی گئی ہے  تو یہ تصاویر میں ترمیم کرنے والے سوفٹ وئیر فوٹو شاپ سے متعلق ہو گا۔ فوٹو شاپ کی گئی وہ تصویر ہوتی ہے جس میں ڈیجیٹلی ترمیم اور تبدلی کی گئی ہو۔یہ عمل عموماً کسی فیشن میگزین کے سرورق پر لگائی جانے والی کسی ماڈل کے  نقوش کو تبدیل کر کے اس کی تصویر کو زبردست بنانے کے لیے سر انجام دیا جاتا ہے۔

بہت سی مفت میں ملنے والی ایپ بھی  موجود ہیں جن میں استعمال کنندہ فلٹر لگا   سکتا ہے اور اس  تصویر کی خصوصیات تبدیل کر کے ان کو مختلف صورت دے سکتا ہے۔ اس سے  خود اعتمادی  اور اعتماد کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس سے وہ لوگ زیادہ متاثر ہوتے ہیں جن کو یہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ تصویر ترمیم شدہ ہے۔ کیونکہ  اس طرح  خوبصورتی کی  اتنی غیر حقیقی تصویر بنائی جا سکتی ہے جو کہ  حقیقت میں ممکن نہیں-

پاپ –اپ

بعض اوقات ایسا ہوتا ہے جب آپ کوئی ویب سائیٹ کھولتے ہیں تو سکرین پر ایک چھوٹی سی  کھڑکی (ونڈو) میں ایک پیغام سا منے آجاتا ہے۔اکثر یہ پاپ اپ کسی قسم کی خدمات یا مصنوعات کا اشتہار ہوتا ہے یا پھر دوسری صورت میں یہ کوئی انٹر نیٹ پر دھوکہ ہوتا ہے جس میں ناقابلِ یقین انعام کے حصول کے لیے آپ سے آپ کی ذاتی معلومات  مانگی جاتی ہیں۔اگر آپ کو لگے کہ یہ ناقابل اعتبار اور دھوکہ ہے تو اس  پاپ اپ میں موجود لنک پر کلک کرنے سے بچیں۔ آپ اس کے اوپر  کونے میں موجود  دائیں جانب ایک چھوٹے سے X  کے نشان پر کلک کر کے اسے آسانی سے بند کر سکتے ہیں۔یہاں پر بھی  یہ دیکھنا بہت ضروری ہے کہ اس پاپ اپ کے اوپر بھی کہیں کوئی جعلی xکا نشان تو نہیں جس پر کلک کرنے سے آپ کسی اور ویب سائیٹ یا  خطر ناک لِنک پر لے جائے اور آپ کی ڈیوائس کو وائرس زدہ کردے۔ بہت زیادہ پاپ اپ ظاہر ہونے کا مطلب ہے کہ وہ ویب سائیٹ قابل ِ اعتبار نہیں۔

رازداری

جب آپ آن لائین ہوں تو اپنی ذاتی معلومات کا بچاؤ کرنا نہایت ضروری ہے اور کچھ بھی عوامی طور پر پیش کرنے سے پہلے سوچیں کہ کیا پیش کرنا ٹھیک  ہو گااور کیا ٹھیک نہیں،  کیا عوام کو دکھانا ہے اور کیا نجی رکھنا ہے۔

اپنی بہت زیادہ ،معلومات کا اشتراک جیسے مکمل تاریخِ پیدائش آپ کا پورا نام اور پتہ آپ کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

۔ شناخت کی چوری کرنے والے اپنی ذاتی  شناخت بنانے کے لیے آپ کی معلومات چوری کر سکتے ہیں۔

۔ شناخت چوری کرنے والے خود کو آن لائین آپ ظاہر کر سکتے ہیں

۔کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو دوسروں کو آن لائین نقصان پہنچانا اور ہراساں کرنا چاہتے ہیں۔

اپنے فون نمبر سکول اور گھر کے  ایڈرس کو عوامی نہ بنائیں۔

اس بات کو یقنی بنائیں کہ سوشل میڈیا   اکاؤنٹ پرآپ اپنی رازداری کی ترتیبات کو باقاعدگی سےدیکھتے رہتے ہیں اور آپ کو یہ بھی معلوم ہے کہ آپ کو کیا نجی رکھنا ہے اور کیا عوام کو پیش کرنا ہے۔

چیلنج:اگر آپ کے سوشل میڈیا اکاؤ نٹ ہیں تو ان معلومات کے بارے میں سوچیں جن کا آپ اشتراک کر چکے ہیں۔اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ اپنے پروفائل پر بہت زیادہ معلومات  پیش کر چکے ہیں تو اپنی رازداری کی ترتیبات  میں مطابقت لائیں اور اپنی کچھ ذاتی معلومات حزف کر دیں۔

رازداری کی ترتیبات

سوشل میڈیا ایپ جیسے کہ فیس بک اور انسٹا گرام  پرآپ اپنی رازداری کی ترتیبات دیکھ بھی سکتے ہیں اور ان میں تبدیلی بھی لا سکتے ہیں تاکہ آپ آن لائین محفوظ رہ سکیں۔رازداری کی ترتیبات کے ذریعے آپ یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ دیگر کتنے افراد آپ کی معلومات دیکھ سکتے ہیں۔

رازداری کی ترتیبات مختلف ایپ پر ان کے استعمال کے مطابق مختلف ہوتی ہیں۔ لیکن سب کے بنیادی اختیارات آپ کو حاصل  ہوتے ہیں وہ یہ ہیں:

۔آپ یہ فیصلہ کریں کہ جو کچھ آپ پوسٹ کرتے ہیں  وہ ہر کوئی دیکھے ، صرف آپ دیکھیں یا کوئی نہ دیکھے۔

۔ آپ خود منتخب کریں کہ کون آپ کو دوستی کی درخواست بھیج سکتا ہے۔

۔تلاش کرنے کی صلاحیت کو کھولنا یا بند کرنا ۔ کیونکہ کچھ ایپ پر لوگ ای میل یا فون نمبر  کو استعمال کرتے ہوئے کسی کو تلاش کر سکتے ہیں۔

۔علاقے کی ترتیبات۔ کچھ ایپ پر لوگ یہ جان پاتے ہیں کہ ان کے دوست اس وقت کہا ں  ہیں۔ یہ اس لیے خطر ناک ہے کہ اس سے انجان لوگ بھی یہ  دیکھ سکتے ہیں  کہ آپ کہاں ہیں اورآپ سکول کہاں جاتے ہو۔  تو مناسب یہی ہو گا کہ آپ اپنے مقام کی ترتیبات بند کر دیں۔

آپ کو یہ ہمیشہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ اپنے تمام مختلف سوشل میڈیا  اکاؤنٹ پر اپنی رازداری کو ترتیب دینے کے بعد باقاعدگی سے  اسے ٹھیک کرتے رہیں۔ کچھ سائیٹیں جیسے کہ فیس بک اور ٹوئیٹر اپنے صارفین کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ مستقلاً اپنی رازداری کی ترتیبات  میں تبدیلی لاتی رہتی ہیں۔

عموماً آپ کو اس تبدیلی کی اطلاع دی جاتی ہےاور کو باور کرایا جاتا ہے کہ آپ اپنی ترتیبات پر نظر ثانی کر لیں۔ لیکن یہ یاد رکھیں کہ اگر آپ نے ایک بار ترتیب دے لی تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ زندگی بھر کے لیے ہیں۔

چیلنج:   آپ اپنے کسی با اعتماد بڑے کے ساتھ بیٹھیں اور اپنے استعمال   میں ایپ یا اکاؤنٹ کی رازداری کی ترتیبات کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ آپ اپنی معلومات کو مزید نجی اور محفوظ کس طرح بنا  سکتے ہیں؟

 کیو آر  کوڈ

جاپان میں تیار کیے گئے بار کوڈ کی طرح کیو آر کوڈ بھی ایک تجارتی نشان ہے۔ یہ ایک لیبل کی طرح ہوتا ہے جسے مشین پڑھ سکتی ہے۔ لیبل کو سکین کر کے اس پر موجود معلومات کو حاصل کیا جاتا ہے۔مثلاً بہت  سی سفر کی ٹکٹیں کیو آر کوڈ کے ذریعے پڑھی جا سکتی ہیں ۔ ان کو سمارٹ فون  یا کسی اور آلے پر سکین کر  کےسفر کی بکنگ کی تمام تفصیلات معلوم کی جا سکتی ہیں۔بہت سی اشتہاری  مہمات اور  ویب سائیٹس لوگوں کو مزید معلومات بہم پہنچانے کے لیے اس کا استعمال کرتی ہیں۔

 بحالی

یہ سیکھنا نہایت ضروری ہے کسی  بھی آن لائین غلطی یا  اگر کچھ غلط ہو جائے تو اس سے بحالی کیونکر ممکن بنائی جا سکتی ہے تاکہ  آپ ڈیجیٹل دنیا میں واپس جا کر لطف اندوز ہو سکیں اور وہاں پر موجود مواقع سے زیادہ سے زیادہ افادیت حاصل کر سکیں۔ بحالی دیجیٹل دنیا میں واپسی کی کا اہم حصہ ہے۔

یاد رکھنے کیلئے چند اہم نکات یہ ہیں:

۔ اگر آپ کا کسی ایسی چیز سے سامنا ہو جائے جو آپ کے لیے پریشانی یا ڈر کا باعث ہو تو ہمیشہ اپنے کسی بااعتماد بڑے کو بتائیں۔

۔ کسی بھی گالی یا دباؤ سے اپنے کسی بالغ کو مطلع کریں تاکہ وہ اسے ٹھیک کرنے میں آپ کی مدد کر سکے۔

۔ اگر کچھ پوسٹ کریں اور پھر آپ کو احساس ہو کہ یہ اچھا خیال نہیں تھا تو اسے فوراً حذف کر دیں۔

۔ اگر آپ کسی  دوست کی کوئی ایسی تصویر پوسٹ کریں جس سے ان کو پریشانی ہو اسے ہٹا دیں اور معذرت کریں۔

۔ اگر آپ کسی کو اپنا پاس ورڈ بتا چکے ہوں تواسے زیادہ مضبوط اورمحفوظ پاس ورڈ میں بدل دیں۔

۔ اپنی تمام اکاؤنٹ پر  رازداری کی ترتیبات کو دیکھیں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ وہ نجی ہیں، اور آپ  کو اس سے بھی باخبر ہونا  چاہیے کہ آپ کی معلومات  کس کس کو شیئر کی جا رہی ہیں-

چیلنج: آپ اس وقت کے بارے میں سوچیں کہ جب آپ نے کوئی آن لائین غلطی کی تھی  اور اسے لکھ لیں کہ اگلی بار آپ اس سے کیسے بچیں گے-

اطلاع  کرنا

آپ کو آن لائین خدمات کے استعمال کے دوران کسی بھی بدسلوکی سے مطلع کرنے کا طریقہ آنا چاہیے۔ کسی بھی پریشان کن  نقصان دہ بات کی اطلاع کرنے کے لیے زیادہ  تر قابل اعتما د ویب سائیٹ  آپ کی صاف طور پر راہنمائی کرتی ہیں  کہ اطلاع کرنے کے لیے  اپ کو کہاں جانا ہے۔ اس مقصد کے لیے سوشل میڈیا کمپنی معتدل بنانے والے افراد کو ملازمت دیتی ہے  بدسلوکی اور نقصان دہ پوسٹوں سے نمٹنے کو یقینی بناتے ہیں-

چیلنج: اپنے کسی با اعتماد بالغ کے ساتھ بیٹھیں اور  اپنے زیرِ استعمال ایپ اور ویب سائٹ پر ہونے والی بدسلوکی کی اطلاع کرنے کی مشق کریں۔ ان اقدامات کو سادہ انداز میں تحریر کر لیں کہ اگر کچھ غلط ہو جائے تو اپ کو کیا کرنا ہے۔  آپ مختلف  منظر نامے کے تحت فیصلہ کریں کہ اگر آن لا ئین کچھ غلط ہوتا ہے تو  بحالی کے لیےآپ   کی کیا حکمت ِ عملی ہو گی۔ بحالی کے لیے آپ کون سے اقدامات کریں گے-

خطرناک

ایک ایسا رویہ جو ممکنہ طور پر کسی کو نقصان پہچانے کا باعث بنےخطرناک رویہ ہوتا ہے۔  اس نصاب میں خطرناک(رِسکی)  رابطے  سے مراد کسی انجان کے پیغامات ہیں۔تمام انجانے رابطے خطرناک نہیں ہوا کرتے لیکن ان میں خدشہ موجود رہتا ہے کہ بعد ازاں یہ کسی نقصان کا باعث  بن سکتے ہیں۔آن لائین کسی سے اپنی ذاتی معلومات کے اشتراک سے بچنا ضروری ہے-

دھوکہ

کچھ لوگ آن لائین دوسروں کو    دھوکہ دینے  یا ان سےکوئی چال چلنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔وہ دھوکے سے ذاتی معلومات  یا  پھر رقم لینے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اس نصاب میں آن لائین دھوکے سے بچنے کے لیے درکار معلومات شامل ہیں۔ یہ سیکھنا اشد ضروری ہے کہ آن لائین دھوکے کو کیسے پہچانا جائے اور ان اشاروں کو سمجھا جائے جس سے کسی  بھی  دھوکے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہو-

سکرین شاٹ

اس کو سکرین کییپچر بھی کہا جاتا ہے۔جب آپ کو سکرین کیپچر کرنا ہو تو آپ اس وقت جو سکرین پر نظر آرہا ہوتا اس کی تصویر بنا لیتے ہیں۔  ایسا آپ  بشمول سمارٹ فون بہت سی ڈیوائسز پر کر سکتے ہیں۔اگر آپ کسی چکربازی یا بد سلوکی کا ثبوت رکھنا چاہتے ہیں تو ایسا کرنا آپ کے لیے بہت مفید ہو گا۔

سکرین شاٹ لینے کی صلاحیت بھی ایک خطرہ تصور  کی جاتی ہے  کیونکہ اس  کےذریعے لوگ اس  تصویر کا سکرین شاٹ لے کر اپنے پاس رکھ سکتے ہیں جن کو آپ  نےیہ سوچ کر پوسٹ کیا تھاکہ 24  گھنٹوں کے بعد وہ غائب ہو جائے گی۔

سرچ انجن

آپ کی انٹر نیٹ پر کسی معلومات کی تلاش میں مدد کے لیے سرچ انجن ہوتے ہیں۔ ان میں اگر آپ کلیدی الفاظ لکھ دیں تو آپ کو مطلوبہ ویب سائیٹس کی فہرست  حاصل ہو جاتی ہے۔ بشمول یاہو اور بِنگ کے آپ بہت سے سرچ انجن کے بارے میں سن چکے ہوں گے۔حالیہ وقت میں دنیا کا سب  سے مشہور سرچ انجن گوگل ہے جو ہر سال  اربوں تلاش کے کام سر انجام دیتا ہے-

سیلفی

یہ وہ تصویر ہوتی ہے جو  آپ  اپنے سمارٹ فون یا ویب کیم سے خود لیتے ہیں اور اس کا اشتراک سوشل میڈیا پر کرتے ہیں-

سنیپ چیٹ

یہ ایک تصویروں اور ملٹی میڈیا کی ایپ ہے جس میں آپ تصاویر بھیج سکتے ہیں اور دیجیٹل کہانیاں تخلیق کر سکتے ہیں۔

سنیپ چیٹ پر آپ:

۔اپنی تصاویر یا 10 سیکنڈ تک کی ویڈیو بھیج سکتے ہیں۔

۔ آپ اپنی 24 گھنٹوں تک کی تصویری کہانی تخلیق کر سکتے ہیں۔

۔اپنے موبائل فون میں موجود رابطوں سے اپنے دوست تلاش کر سکتے ہیں۔

۔ آپ فلٹر استعمال کر کے اپنی تصاویر اور ویڈیو کو مزید مزے کی اور دلچسپ بنا سکتے ہیں۔

۔پیغامات کا حصہ استعمال کر کے آپ اپنے دوستوں سے بات چیت بھی کر سکتے ہیں۔

۔سنیپ میپ (نقشہ) کا استعمال کر کے آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کا دوست اس وقت کہاں ہے۔ لیکن آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے   اس ایپ کے استعمال کے وقت مقام کی ترتیبات بند کی جا سکتی ہیں-

 سوشل میڈیا

سوشل میڈیا میں وہ ویب سائیٹس  اور اپلیکیشن شامل ہیں جن پر آپ اپنا مواد تخلیق کر سکتے ہیں  ان  کااشتراک کرتے ہیں اور سماجی نیٹ ورکنگ میں حصہ لیتے ہیں۔ ان میں فیس بک ، ٹوئیٹر، انسٹاگرام اور سنیپ چیٹ  جیسی مقبول ویب سائیٹس شامل ہیں۔

سٹریمنگ

سٹریمنگ کا مطلب ہے  کسی فائل کا آپ کے کمپیوٹر یا  کسی دیگر ڈیوائس پر ڈاؤن لوڈ کرکے بعد میں انٹر نیٹ کے بغیر دیکھنے کی بجائےآن لائین اصل وقت میں موسیقی سننا یا ویڈیو دیکھنا۔

سٹریمنگ کے لیے تیز انٹرنیٹ کے کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ اصل وقت میں ڈیٹا دیکھا سکے۔ لائیو سٹریمنگ میں کوئی فائل ڈاؤن لوڈ نہیں کی جاتی بلکہ تمام  تقریبات اور واقعات انٹر نیٹ پر اصل وقت میں چلتے رہتے ہیں۔

کچھ آن لائین سٹریمنگ  کی قانونی طور پر اجازت ہوتی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ایسا بھی ممکن ہے کہ کوئی مواد جیسے کہ وہ فلمیں جن کی ابھی سینما میں نمائش جاری ہے یا اصل وقت میں ہونے والی گیمز کا  مختلف  ویب سائیٹس پردیکھانا غیر قانونی ہوتا ہے۔غیر قانونی سٹریمنگ کا معیار  عموماً خراب ہوتا ہے۔ وہ ویب سائیٹس جو غیر قانونی سٹریمنگ کرتی ہیں نا قابلِ اعتماد ہوتی ہیں۔ان پر بہت سے پاپ اپ اور اشتہارات ہوتے ہیں جن میں وائرس پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کی ڈیوائس وائرس زدہ ہو سکتی ہے-

بدقسمتی سے عام دنیا کی طرح  انٹر نیٹ پر بھی  لوگ نامہربان ہو سکتے ہیں۔ انٹر نیت پر گمنام رہ کر برے پیغامات بھیجنا کچھ زیادہ مشکل نہیں ہے۔ جو لوگ ایسے پیغامات بھیجتے ہیں ان کو انٹر نیٹ ٹرول کہا جاتا ہے۔ دوسروں کو غصہ دلانے  یا پریشان کرنے کے مقصد سےبدسلوکی، گالی گلوچ  پر مبنی پیغامات بھیجنے کو ٹرالنگ  کے طور پر جانا جاتا ہے۔

انٹرنیٹ ٹرولنگ ایک ایسا عمل ہے جس میں  دوسروں کو ناراض اور پریشان کرنےاور  تبصروں پر ردِعمل  کے لیے جان بوجھ کر جارحانہ انداز میں لکھا جاتا ہے-

ایک انٹر نیٹ ٹرول اکثر  ان عوامی شخصیات کو ہدف بناتا ہے جنہوں نے کبھی کوئی تبصرہ نہ کیا ہو اور نہ کبھی ملے ہوں  اس طرح وہ  دوسروں کے ساتھ آن لائین بحث اور دلائل میں شامل ہو جاتے ہیں۔ اس کے لیے وہ بعض اوقات گمنام رہ کر یہ کام کرتے ہیں یا جعلی  شناخت استعمال کرتے ہیں ۔ 

اگر آپ کا آن لائین ٹرال کا سامنا ہو تو آپ اس میں ملوث نہ ہوں  کیونکہ یہی ان کا مقصد ہوتا ہے۔ اگر وہ آپ سے کوئی جارحانہ یا پریشان کن بات کہیں تو مطلع کریں اور بلاک کر دیں۔ آپ کو اپنے کسی بااعتماد بالغ فرد کو بتانا چاہیے تاکہ وہ آپ کی معاونت کر سکیں۔  اگر آپ کو آن لائین برے پیغامات ملیں تو آپ کا پریشان ہونا اور غصہ محسوس کرنا ٹھیک ہو گا۔آپ ان کو سخت جواب دینا چاہیں گے۔مگر اس سے صورتِ حال  مزید بگڑ جائے گی۔آپ کا ردِعمل حاصل کرنے کے لیے ہی لوگ ایسے  نا مناسب پیغامات بھیجتے ہیں۔ اگر آپ ان    سےجواباً بحث و تکرار کریں گے تو آپ وہی کر رہے ہوں گے جو وہ آپ سے چاہتے تھے۔

اس کے بجائے آپ کو کیا کرنا چاہیے؟

۔اپنے کسی بااعتماد  بالغ فرد کو اس بارے میں بتائیں تاکہ وہ آپ کی اعانت کر سکے۔

۔ویب سائیٹ یا  ایپ پر موجود ٹول کو استعمال کرتے ہوئے اس سلسلے میں اطلا ع کریں اور اسے بلاک کر دیں۔

۔  ان پیغامات کو تب تک حذف نہ کریں جب تک بطور ثبوت پیش کرنے کے لیے ان کی اپنے پاس نقول تیا ر نہ کر لیں-

چیلنج: لفظ ٹرالنگ کی سادہ تعریف کو لے کر  کم از کم کسی ایک  کو بیان کریں۔ چاہے وہ آپ کے والدین ہوں یا بہن  بھائی۔ کیا آپ نے کبھی آن لائین ٹرالنگ کا ثبوت دیکھا ہے؟ آپ کا ردِعمل کیا تھا؟

ٹوئیٹر

یہ ایک ویب سائیٹ ہے جس کا صارف مختصر پیغامات کرتا ہے  جسے ٹوئیٹ کہتے ہیں دنیا کو یہ بتانے کہ لیے کہ اس وقت وہ کیا کر رہا  ۔

ٹوئیٹر پر آپ کر سکتے ہیں:

۔280  یا کم حروف تک  ٹوئیٹ کر سکتے ہیں

 ۔دیگر ٹوئیٹر کی پیروی کر سکتے ہیں

۔تصاویر، ویڈیو اور گفز(GIF) اپ لوڈ کر سکتے ہیں

۔ دوسری ٹوئیٹ کو دوبارہ ٹوئیٹ کر سکتے ہیں مطلب آپ دوسروں کی ٹو ئیٹ کا اشتراک اپنے پیروی کرنے والوں کو دکھانے کے لیے  کر سکتے ہیں۔

پیری سکوپ استعمال کرتے ہوئے  لائیو سٹریم کر سکتے ہیں-

 دو  مرحلوں والی توثیق

دو  مرحلوں والی توثیق   آپ کے آن لائین اکاؤنٹوں کے تحفظ کے لیے ایک اختیاری خصوصیت ہے جسے آپ فیس بک اور وٹس ایپ کے لیے فعال بنا  سکتے ہیں۔یہ عام طور پر ترتیبات میں پائی جاتی ہے۔

جب آپ اسے فعال بناتے ہیں تو اپنے تحفظ پر ایک اور تہہ کا اضافہ کر دیتے ہیں کیونکہ اب آپ کو اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے دو چیزیں کرنی ہوتی ہیں۔یہ اس طرح ہے جیسے آپ کو کمرے میں داخل ہونے کے لیے دو مختلف دروازے دو مختلف چابیوں سے کھولنے ہوتے ہیں

یہ خاص طور پر اس وقت بہت فائدہ مند ہوتا ہے جب کسی کے پاس آپ کا پاس ورڈ ہو اور  وہ آپ کو اس کی خبر نہ ہونے دے ایسی صورت میں   آپ کا وہ صرف پاس ورڈ استعمال کرتے ہوئےآپ کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کر پاتا۔

اکاؤنٹس کی پیش کردہ  اس  سہولت کی سادہ مثال یہ ہے کہ :

۔ مرحلہ نمبر 1- اپنے اکاؤ نٹ میں پاس ورڈ درج کریں (اسے آپ پہلے سے جانتے ہیں)۔

مرحلہ نمر 2- خفیہ کوڈ یا پِن نمبر درج کریں ( اسے پیدا کرنےکے بعد آپ کے فون پر بھیجا جاتا ہے)۔

چیلنج:   کم از کم ایک اکاؤنٹ پر یہ خصوصیت فعال  کرکے کسی اور  کی اپنے اکاؤنٹ تک کی رسائی مشکل بنائیں-

 

ناقابل اعتماد چیز ناقابل ِ یقین اور جھوٹی ہوتی ہے۔ اس نصاب میں جعلی خبروں کا حوالہ  بطور ناقابلِ اعتماد معلومات ہے۔یہ سیکھنا ضروری ہے کہ کس طرح ناقابلِ اعتماد چیز کی کون سی نشانیاں دیکھ کر اسے پہچانا جائے۔ جعلی خبر کو پہچاننا ہر دفعہ آسان نہیں ہوتالیکن اکثر اوقات ان میں صاف نشانیاں پائی جاتی ہیں-

 یو آر ایل

یو آر ایل یونیفارم ریسورس لوکیٹر کا مخفف ہے۔ یو آر ایل انٹر نیٹ پر ویب سائیٹ کے پتے  کا  حوالہ ہوتا ہے۔اگر آپ سے کوئی کہے کہ آپ یو آر ایل لکھیں یا کسی یو آر ایل کا جائزہ لیں کہ وہ محفوظ ہے یا نہیں تو ان کا اشارہ ویب سائیٹ کے ایڈرس کی طرف ہو گا جیسے کہ www.telenor.com  ۔  اسے ویب لنک بھی کہا جا سکتا ہے۔ اگر  یو آر ایل  بہت سارے اعداد اور بے ترتیب حروف کے ساتھ آپ کو عجیب لگے تو ہو سکتا ہے کہ  ایسی ویب سائیٹ جائز اور قابلِ یقین نہ ہو۔

مجازی کرنسی

اسے مجازی رقم کے نام  سے بھی جاناجاتا ہے اور یہ ایک قسم کی غیر منظم ڈیجیٹل رقم ہےجسے  عام طور پر اس کا بنانے والا جاری کرتا ہے اور ضابطے میں رکھتا ہے۔ اسےمخصوص مجازی  برادری کے ممبران کے درمیان استعمال کیا جاتا ہے.

وی لاگ ایک ویڈیو بلاگ ہوتا ہے۔کچھ بہت مقبول وی لاگرز ہیں جن  کےبہت سے  پیروکار ہیں۔ لائف سٹائیل موسیقی وہ مقبول ولاگرز ہیں جو لوگوں کو پیئر ٹو  پیئر معاونت فراہم کرتے ہیں۔

واٹس ایپ

واٹس ایپ ایک موبائل فون کی ایپ ہے جس کو استعمال کرکے لوگ انٹر نیٹ پر ایک دوسرے کے رابطوں پر بغیر کسی ادائیگی کے پیغامات  کی ترسیل کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ پرآپ:

۔ گروپ بنا سکتے ہیں اور تصاویر ویڈیو اور دیگر فائیلیں ارسال کر سکتے ہیں۔

۔اپنے رابطوں پر فوری طور پر پیغامات کے ذریعے گفتگو کر سکتے ہیں۔

۔ آمنے سامنے ویڈیو کال کر سکتے ہیں۔

۔آواز ریکارڈکر کے بھیج سکتے ہیں۔

۔فون کی طرح کی آواز کی کال  انٹر نیٹ کے ذریعےکر سکتے ہیں۔

۔ وٹس ایپ کے ذریعے اپنے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سے پیغامات کر سکتے ہیں۔

ویب سائیٹ 

ویب سائیٹ  ڈومین کے نام کے ساتھ متعلقہ ویب صفحات کا مجموعہ ہوتا ہے۔  عوامی ویب سائیٹس  پر انٹرنیٹ کے ذریعے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ کسی کمپنی کی خاص ویب سائیٹ پر اس  کمپنی کے ملازمین اندرونی طور پر رسائی حاصل کر تے ہیں۔

ویب سائیٹس کی بہت ساری اقسام ہیں۔مثال کے طور پر:

۔کمپنی کی ویب سائیٹ جیسے کہ www.telenor.com

۔بلاگ : فیشن ،سیر و سیاحت ، خبروں اور تفریح کی ویب سائیٹس

۔ سماجی  نیٹ ورک کی ویب سائیٹس جیسے کہwww.facebook.com

 

وی چیٹ پیغامات کے اشتراک کی ایپ ہے۔ یہ کچھ وٹس ایپ کی طرح کی ہے۔اس پر لوگ پیغامات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ اس میں کچھ اضافی خصوصیات بھی ہیں۔ وی چیٹ پر ہم مندرجہ ذیل کام کر  سکتے ہیں:

۔ گروپ بنا سکتے ہیں اور تصاویر ویڈیو اور دیگر فائیلیں ارسال کر سکتے ہیں۔

۔ اپنے رابطوں پر فوری طورپر پیغامات کے ذریعے گفتگو کر سکتے ہیں۔

۔ آمنے سامنے ویڈیو کال کر سکتے ہیں۔

۔ آواز کی ریکارڈنگ بھیج سکتے ہیں۔

۔ ٹیلی فون کی طرح آواز کی کال کر سکتے ہیں۔

۔ اپنے کمپیوٹر سے فوری پیغامات بھیج سکتے ہیں۔

۔ گیمز کھیل سکتے ہیں

۔جیو لوکیشن کی خصوصیت استعمال کر کے دوستوں کو تلاش کر سکتے ہیں۔

۔چھوٹے بلاگ جسے مومنٹس کہا جاتا ہے پر پیغامات اور  فوٹو ارسال کر سکتے ہیں۔