ڈیجی ورلڈ ایک نصاب ہے جو 5 سے 16 سال کے بچوں ے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔یہ نصاب  بچوں کی ان مہارتوں اور معلومات کو اجاگر کرنے میں مدد دیتا ہے جن  کی ان کو  اپنی آن لائین دنیا میں   راہ متعین کرنے  اور اسے مزید محفوظ  اور قابل ِ لطف بنانے کی ضرورت ہوتی ہے-

بچے اپنی عمر کے مطابق تجربات اور اور صلاحیتوں  کو بروۓ کار لاتے ہوئے آن لائین تفریح  مختلف  سطحوں پر مبنی سوالات ، چیلنجوں سے بھر پور لائیبریری اور ڈاؤن لوڈ کردہ  ورک  شیٹوں  کو   استعمال کرتے ہوئے  اپنی رفتار  اور ترقی کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔بچوں کو اپنی کامیابیوں اورکچھ نیا سیکھنے اور اسےتسلیم کرنے کے قابل بنانےاور اس کا مظاہرہ کرنے کےلیے ہر سطح پر سرٹیفیکیٹ دیے جاتے ہیں۔ 

اس گائیڈ سے والدین اور اساتذہ کھیل کھیل میں بچوں کی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے بارے میں راہنمائی کر سکتے ہیں-

ڈیجی ورلڈ کے نصاب کو مکمل کرنے سے آپ کے بچے:

ڈیجیٹل دنیا کو سمجھ سکیں گے-

-آن لائین مثبت ، با عزت طرزعمل کی ضرورت کو سمجھ پاتے ہیں۔

-آن لائین خطرات ، منفی رویوں نفرت انگیز باتوں جعلی خبروں کی جانچ کر پاتے ہیں۔

-اگر کچھ غلط ہو جائے تو مدد حاصل  کرنا اور اس سے بچنا سیکھتے ہیں۔