یہاں پر آپ  ڈیجیٹل آگاہی کے کچھ اہم  حصے دریافت کر سکتے ہیں اور یہ بھی جان سکتے ہیں کہ سائٹ پر وسائل کا ستعمال کیسے کریں اور ڈیجیٹلی آگاہ بننے میں اپنے بچوں کی مدد کیسے کریں۔

                                                                                                                                                                                                                    ڈیجیٹل آگاہی کیا ہے؟

یہ سمجھنے کی صلاحیت کہ  کب آپ آن لائن خطرے میں ہیں، یہ جاننا کہ اگر کچھ غلط ہو تو کیا کرنا ہے،  اپنے آن لائن ہونے کے تجربات سے سیکھنا، اور کسی بھی مشکل یا  پریشانی سے نکلنےکے قابل ہونا*۔

ایک بچہ جو ڈیجیٹل آگاہی رکھتا ہے یہ سمجھ پائے گا کہ کب وہ آن لائین خطرے میں ہے – اسے یہ پتا ہو گا کہ کب مدد حاصل کرنی ہے ، اپنے تجربات سے سیکھ پائے گا اورجب چیزیں  غلط ہوں توان سےنکل پائے گا

 برطانیہ کونسل برائے چائلڈ انٹرنیٹ سیفٹی (UKCCIS) ریزیلی انس  ورکنگ گروپ *

                                                                                                                                  ویب سائیٹ اور کھیل کا استعمال کیسے کریں؟

آن لائن وسائل کے بارے میں اکثر پوچھے جانے والے سوالات اور  آپ اپنے بچوں کے لیے زیادہ سے زیادہ کیسے سیکھیں۔

مزید جانیں۔۔۔

ڈیجیٹل آگاہی کیوں ضروری ہے؟

وہ بچے جو یہ آگاہی رکھتے ہیں وہ آن لائین  مواقعوں سے زیادہ  مستفید ہوتے ہیں اور ان کو نقصان  کا تجربہ ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ یہ آگاہی کوئی ایسا سبق یا مہارت نہیں جو آپ سکول میں سیکھتے ہیں۔ اس کو فروغ  دینااور اس کی تربیت دینی چاہیے۔ والدین اور با اعتماد بالغان کی معاونت اس میں واضح فرق لا سکتی ہے۔ اس ڈیجیٹل دنیا کے نصاب میں موجود سوالات اور سرگرمیوں کے ذریعے بچوں میں ڈیجیٹل آگاہی کے اہم پہلووں سے متعلق مدد  بہم پہنچانے پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے۔

مدد!   میں ڈیجیٹل دنیا کو اچھی طرح نہیں سمجھتا!میں کہاں سے مزید معلومات حاصل کر سکتا ہوں؟

اگر کچھ ایسی اصطلاحات ہیں جنہیں آپ نہیں سمجھ پاتے اور آپ ڈیجیٹل دنیا کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو لائیبریری آپ کو بہت بڑی مقدار میں معلومات مہیا کرتی ہے  اور سادہ تعریفیں سیکھنے سے آپ    بطور والدین زیادہ بااعتماد محسوس کریں گے۔

مجھے اپنے بچوں سے انٹر نیٹ کے متعلق کیوں بات کرنی چاہیے؟  مجھے کیا کہنا چاہیے؟

قابل اعتبار بالغ کی طرف سے اور والدین کی طرف سے مدد ضروری ہے۔ یہاں تک کہ اگر آپ   یہ نہیں سمجھتے ہیں کہ آپ ڈیجیٹل دنیا کے بارے میں کافی  کچھ جانتے ہیں پھربھی نوجوانوں کے ساتھ قابل قدر بات چیت کرنا ممکن ہے۔ آپ ان سے بات یہ پوچھ کر شروع کر سکتے ہیں کہ وہ آن لائین کیا کرنا چاہتےہیں اور وہ کون سی ایپس اور ویب سائٹس دریافت کرنا چاہتے ہیں۔ ہو سکتا ہے  آپ پہلے خود یہ نصاب دیکھنا چاہیں اور اس  کی لائیبری میں مہیا   کی گئی کلیدی معلومات   پڑھنا چاہیں تاکہ آپ یہ سمجھ سکیں کہ ایک ڈیجیٹل شہری اور آن لائین  آگاہ /ہوشیار بننے کا کیا مطلب ہے۔ لائیبریری میں موجود چیلنجز اور  ورک شیٹوں میں بحث کی سرگرمیاں  نوجوانوں کو بحث پر آمادہ کرتی ہیں۔

مجھے یہ بہت فکر  رہتی ہے کہ میرا بچہ آن لائین کیا کرتا ہے اور میں اس سلسلے میں کیا کر سکتا ہوں؟

یہ ایک بہتر خیال ہو گا کہ آپ اپنے بچے سے پوچھیں کہ وہ آن لائین کیا کرنا پسند کرتے ہیں۔ اگر  ان سے کچھ غلط ہو جائے  اور وہ سمجھتے ہوں کہ وہ آپ سےاس سلسلے میں بات کر سکتے ہیں توممکنہ طور پر وہ اپنی  کم غلطیاں آپ سے چھپائیں گے۔ اس نصاب کو ڈیزائن  اس طرح کیا گیا ہےکہ نوجوانوں کو ممکنہ خطرات   اور غیرمحفوظ  جگہوں کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے  اورانہیں یہ پتہ ہو کہ اگر کچھ غلط ہو جائے تو انہیں کیا کرنا ہے۔  نوجوانوں کو اس  امر کا  معلوم ہونا نہا یت ضروری ہے کہ اگر کسی نے ان  سےدھوکے سے کچھ ایسا  غلط کروا دیا ہو جس سے وہ شرمندگی اور پریشانی محسوس کریں تو وہ آکر آپ سے بات کر سکیں۔ آپ کو اپنے بچے کے ساتھ سرگرمیوں کے ذریعے کام کرنے کے سلسلے میں حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ آپ اس طرح  ان کے ساتھ کسی بھی تشویش کے بارے میں بات چیت کرسکیں۔

میرا بچہ ہر وقت اسکرین کے سامنے ہوتا ہے۔ مجھے اس بات کی کیوں فکر کرنی چاہیے؟

اس طرح کی صورت  ِ حال میں آپ کو یہ جاننا چاہیے کہ آپ کے بچے کر کیا رہے ہیں  بجائے اس کے کہ آپ ان کے سکرین کے سامنے کے  گزرے طویل وقت کو لے کرفکر مند ہوں۔ آپ ان سے سکرین کے سامنے رہنے کے وق کےبارے میں بات کریں ۔ کیا وہ اسے مطالعہ ، کسی تحقیق یا گھر کے کام کے لیے استعمال کر رہے ہیں؟ کیا یہ  ان کادوستوں کے ساتھ بات چیت کا طریقہ ہے؟  یہ بات چیت شروع کرنے کے لئے یہ ایک اچھا خیال ہے اور وہ کیا کرنا چاہتے ہیں  اس میں دلچسپی ظاہر کریں۔

سکرین کے وقت کے بارے میں مزید معلومات کے لیے آکسفورڈ انٹر نیٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹر اینڈریو پرزیبیلسکی کی تحقیق کا مطالعہ کریں۔ ڈاکٹر پروزیبیسکی کے تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ  سکرین کے سامنے ایک معتدل وقت کو ٹھیک تسلیم کیا جا سکتا ہے۔

 مجھے لگتا ہے کہ میرا بچہ آن لائن کسی کو پریشان کر سکتا ہے۔ مجھے کیا کرنا چاہیے؟

یہ نصاب آن لائین احسان مندی پر توجہ دلاتا ہے   اورنوجوان لوگوں کو ایک اچھا ڈیجیٹل شہری ہونے  اور انٹر نیٹ پر اچھے سلوک کی اہمیت سکھاتا ہے۔ بچے چاہے آمنے سامنے نہ بھی ہوں تو پھر بھی آسانی سے ان کاآن لائین بدمعاشی میں شامل ہو  جانا نہایت آسان ہے ۔ آپ اپنے بچے سے بات کر سکتے ہیں کہ کس طرح  برے  پیغامات کے ذریعے اور جان بوجھ کر دوسروں کو آن لائن کیسےشرمندہ کیا جا سکتا ہے، دوسرے شخص خود اپنے بارے میں کیا سوچتےہیں۔ آپ ان سے  بات کریں  آن لائین کیے جانے والے  پیغامات   کو احسن   رکھنے  اور ایسی تصاویر   جو کہ دوسروں کی پریشانی کا سبب ہوں ان کے حد سے زیادہ اشتراک  سے بچنے کو ضروری بنانا کتنا اہم ہے۔

اگر کوئی میرے بچے کو آن لائین پریشان کر رہا ہو تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

اس میں پیغامات کو حذف کر دینا بہتر ہو گا  خاص طور پر جب ان کو پڑھنے سے پریشانی ہوتی ہو تاہم   کسی بھی نقصان دہ پیغامات کا ثبوت رکھنا نہایت ضروری ہے۔ آپ ان کا سکرین شاٹ لے کر اسے محفوظ کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی انجان شخص پریشان کر رہا ہے تو جائزہ لیں کہ یہ کیسے ہو رہا ہے۔ کس ایپ یا ویب سائیٹ پر ان کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ آپ کا اگلا قدم معتدل کرنے والے کو اطلاع کرنا اور اسے بلاک کرنا ہو گا تاکہ وہ مزید آپ کے بچے سے رابطہ نہ رکھ سکے۔  آپ لائبریری میں آن لائین بدمعاشی، اعتدال پسندی، اطلاع اور بلاک کرنے کے بارے میں مزید پڑھ سکتے ہیں۔

میں کس طرح کسی ویب سائٹ پر کسی کو رپورٹ اور بلاک کر سکتا ہوں؟

قابل اعتماد اور محفوظ ویب سائیٹ یا ایپ  میں  یہ عمل موجود ہونا چاہئے۔ اور انہیں واضح طور پر اس کی  نشاندہی کرنی چاہیے۔ ان کی عمر کے مطابق آپ کا اپنے بچے کے ساتھ بیٹھنا ایک اچھا خیال ہے اور یہ دیکھنا کہ آپ دونوں مل کر کیسے کام کر سکتے ہو۔ آپ اطلاع  اور بلاک کرنے کے بارے میں لائیبریری   میں مزید مطالعہ کر سکتے ہیں۔

Parent Zone

کی ویب سائٹ میں مزید معلومات اور مرحلہ وار ہدایات کے لئے والدین کے لیے ہدایات نامہ موجود  ہے۔

معاونت! میں نہیں جانتا کہ ایپ اور ویب سا ئیٹ پر رازداری کی ترتیبات  تبدیل کیسے کی جاتی ہیں اور فلٹر کیسے شامل کیے جا سکتے ہیں

رازداری کی ترتیبات اور دو مرحلوں میں توثیق پر مزید معلومات کیلئے لائبریری کی جانچ کریں۔ والدین زون کی ویب سائٹ  پرمقبول سماجی میڈیا کے اطلاقات اور ویب سائٹس کے لئے جامع رہنمائی  موجودہے۔

کھیل، وسائل اور ویب سائٹ کا استعمال کیسے کریں

کیا سوالات کا کھیل سمارٹ فون پر کھیلا جا سکتا ہے؟

جی ہاں۔  سوالات اور دیگر  متعامل کھیلیں سمارٹ فون پر کھیلی جا سکتی  ہیں۔ انٹر نیٹ استعمال کرتے ہوئے ویب سائیٹ پر موجود کھیل اور وسائل تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

کیا یہ نصاب انٹر نیٹ کے بغیر استعمال کیا جا سکتا ہے؟

انٹرایکٹو سوالات آف لائن استعمال نہیں کر سکتے ہیں. تاہم، ورکشیٹس، لائبریری کی معلومات اور چیلنجز ڈاؤن لوڈ  اور محفوظ کیے جا سکتے ہیں۔

آمنے سامنے کھیل کیا ہے؟

آمنے سامنے کھیلی جانے والی گیموں کے ذریعے بچے اپنی رفتار کے مطابق چیزیں دریافت  کرنےاور سیکھنے کا عمل جاری رکھ سکتے ہیں۔

کھیلیں  ، دیکھنے کے لیےمختصر حرکت پزیری اور سادہ سوالات کی مدد سے بچے تفریحی انداز میں سیکھ سکتے ہیں  اور اپنی معلومات کی آزمائش کر سکتے ہیں۔

بچوں کو تین مرحلے مکمل کرنے ہوتے ہیں۔ ہر سطح پر پیچیدگی میں اضافہ  ہوتا ہےاور یہ  اس کی پہلے سے سیکھی ہوئی معلومات کے مطابق ہوتا ہے۔

یہ مرحلے 7 سے 16 سال کے بچوں کے لیے تیا ر کیے گئے ہیں۔ 5-6 کے درمیان  کی عمر کے بچوں  کی تعلیم کے لیے بھی احاطہ  وقف کیا گیا ہے۔

**اگرچہ ہر درجہ کے لیے ایک خاص عمر کی سفارش کی گئی ہے تاہم یہ سب  7 سے 16 سال کے بچوں کے لیے  مناسب ہیں۔ ہر درجہ ان کی ڈیجیٹل دنیا کی معلومات کی مناسبت سے  ہے۔ وہ مزید جاننے کے لئے لائبریری تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ان کو سوالات دوبارہ سے حل کرنے اور  ہر درجے پر آگے بڑھنے کا   اختیار حاصل ہے

انعامات اور شناخت

جب وہ ایک کوئز سیکھنے  کا عمل مکمل کرتے ہیں تو ڈیجیٹل بیج  کےانعامات  دیے جاتے ہیں۔ ایک بار جب وہ کسی سطح کے لئے تمام بیج جمع کر لیتے ہیں تو وہ ایک ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ وصول کرتے ہیں جسے ان  کومعلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے سیکھ لیا ہے اور پھر وہ اپنی  کامیابی کی خوشی مناتے ہیںایک درجہ مکمل کرنے کے بعد بیجوں کا اگلا درجہ کھُل جاتا ہے۔ چناچہ ان کے سیکھنے اور ترقی کا عمل جاری رہتا ہے_

کیا نصاب ہر عمر کے لئے موزوں ہے؟

جی ہاں ۔ تمام مواد 5-16 سال کی عمر کے درمیان بچوں کے لئے موزوں ہے۔  5-6 سال کی عمر کے درمیان بچوں کے لئے ایک وقف شدہ احاطہ موجود  ہے۔ ہر درجہ جس پر بچہ کام کرے گا وہ اس کی گذشتہ معلوما ت کے مطابق ہو گا۔ ہر درجہ پر بچہ اپنے طریقے سے کام کر سکتا ہے۔ تمام مواد عمر کے  مطابق ہے اور لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے مناسب ہے_

کیا میرا بچہ نصاب کے تمام تین درجے کو مکمل کرسکتا ہے؟

جی ہاں۔  متعلم سوالات کو دوبارہ حل کر سکتا ہے اور ا گر  وہ درکارسوالات کے جوابات دے دے تو ہر سرگرمی اور درجوں کی طرف اپنا راستہ اختیار کر سکتا ہے۔ عمر کی  کوئی پابندی نہیں ہے کیونکہ ترقی  صلاحیت پر مبنی ہے۔ وہ لائبریری میں معلومات کی جانچ  کر سکتے ہیں اور سوالات  کے جوابات دینے سے پہلے سیکھ سکتے ہیں۔ سارا مواد ہر عمر کے لیے مناسب ہے لیکن سوالات اورمشکلات کی پیچیدگی میں اضافہ ہوتا  چلاجاتا ہے۔ پہلے سے طئے شدہ درجے کو شروع کرنے کے لیے عمر کی حد مختلف ملکوں میں مختلف ہو سکتی ہے-

میرے بچے کے لیے شروع کا کوئز بہت مشکل ہے۔ وہ مزید کہاں سے سیکھ سکتا ہے؟

اس نصاب کی لائیبریری کے مختلف حصوں میں معلومات موجود ہیں۔ اگر سیکھنے والا   درکار جوابات ٹھیک  نہ دے پائے تو ان  کےپاس لائیبریری سے مزید معلومات حاصل کرنے کا اختیار  موجود  ہوتا ہے اور اس کے بعد وہ دوبارہ سولات کے جوابات دے سکتا ہے۔ . متبادل طور پر، وہ  اپنے درجے سے نیچے جا کر سوالات کا جائزہ لے سکتا ہے کہ  آیا  وہ ان سوالات کے جوابات دے سکتا ہے یا نہیں-

میں نصاب کی  ذریعے بچوں کی مدد کیسے کر سکتا ہوں؟

بہت سے طریقے ہیں جن کےذریعے والدین، کیریئر اور اساتذہ نصاب کے ذریعہ بچوں کی مدد کرسکتے ہیں۔

بچوں کو سوالات کو پڑھنے اور سمجھنے،  ورک شیٹوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر حل کرنے  اور مزید بحث اور تحقیق  کے ذریعے اورفوری طور پر لائیبریری سے چیلنجوں کا استعمال کرنے سے بہت مدد حاصل ہوتی ہے۔بالغوں کے ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے خصوصی کوئز  بھی موجود ہیں چناچہ بچوں کی بہتر معاونت کے لیے  آپ اپنی معلومات بھی بہتر بنا سکتے ہیں-

درجوں کے درمیان کیا فرق ہے؟

ہر سطح پر پیچیدگی میں اضافہ ہوتا ہے اور بچوں کو نئے اور زیادہ  بہترطریقوں سے ڈیجیٹل تفہیم  کی ترقی میں مدد ملتی ہے-

درجہ 1: شناخت کرنا

اس سطح پر بچے صرف اس بات کی شناخت کرسکتے ہیں کہ حالات اور اختیارات مثبت یا منفی ہیں۔ یہ  ان چھوٹے بچوں کے لئے مثالی ہے جو آن لائن دنیا کو تلاش کرنا شروع کررہے ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر  یہ جاننا کہ پیغام اچھا ہے یابرا۔

اخ! تم بہت برے لگ رہے ہو۔

تم اتنے ہارے ہوئے ہو!

مجھے افسوس ہے کہ آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ آپ کل بہتر محسوس کریں گے!

درجہ  2: جامع

اس درجہ پر بچے بڑے پیمانے پر سمجھ پائیں گے کہ کیوں ایک منظر نامہ یا اختیار مثبت یا منفی ہو سکتا ہے۔ یہ تعمیر اس درجہ میں  زیادہ پیچیدہ زبان اور حقیقی دنیا کی مثالیں تلاش کرکے ہوتی ہے۔

مثال کے طور پر :

جب آپ آن لائین کوئی پیغام پڑھتے ہیں تو آپ اس کا غلط مطلب لے سکتے ہیں کیونکہ نہ تو اس شخص کو دیکھ سکتے ہیں اور نہ ہی سن پاتے ہیں اس لیے آپ کو اندازہ نہیں ہوتا کہ وہ بات کس انداز میں کی گئی ہے۔کیا ان پیغامات کا مطلب ٹھیک سمجھا گیا یا غلط؟

‘ آپ برے لگ رہے ہو! میں بہت خوش ہوں میں آپ کی طرح نہیں لگتا!’

ہاں… یہ تصویر غیر معمولی ہے.’

آپ کی یہ تصویر مضحکہ خیز ہے-

درجہ 3: اندازہ کرنا

اعلی  درجے پر متعلم یہ زیادہ سنجیدگی سے سمجھنے کے قابل ہو گا کہ اس منظر نامے میں کون سے اختیارات   زیادہ مناسب ہوں گے۔ یہ درجہ بڑے بچوں کے لئے سب سے زیادہ موزوں ہو گا یا ان کے لیے جو کہ آن لائین سوشل میڈیا استعمال کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

مثال کے طور پر:

غیر مناسب پیغامات کا جائزہ لیں اور فیصلہ کریں کہ وہ کس زمرہ میں آتے ہیں:

ا)  انٹر نیٹ پر بدمعاشی  ۔ب)  دوست کو شرمندہ کرنا ۔ج ) دھوکہ دہی

میں نہیں مانتا کہ آپ مشہور ہو۔ آپ کی تمام تصاویر خوفناک ہیں۔مجھے نہیں پتہ تم کیوں پریشان ہو-

 

میرے بچے کو نام کیوں داخل کرنا پڑتا ہے؟

مابین کھیلی جانے والی گیمیں تین کھلاڑیوں کی ترقی محفوظ کر سکتی ہیں۔ آپ کے بچے اپنے نام ،عرفیت کوئی ابتدائی نام یا لفظ   داخل نہیں کر سکتے۔ یہ اس لیے ہے کہ بچے اس گیم کی شناخت کر سکیں اور اگر دوبارہ  کھیلنا ہو تو وہاں سے شروع کر سکیں جہاں سے انہوں نے چھوڑی تھی۔کھلاڑی ایک ہی ڈیوائس اور براؤزر میں اپنا داخل شدہ نام دیکھ پائیں گے۔آپ کے بچے کا نام کسی کو نہیں  بھیجا جاتا اور نہ ہی کسی ڈیوائیس میں محفوظ کیا جاتا ہے ماسوائے اپنی ڈیوائس کے-

کسی بھی وقت کھیل  کے مین مینو کی سکرین سے نام اور گیم کی ترقی کو خارج کر دیا جا سکتا ہے۔

میرے بچوں کو اپنی عمر کیوں داخل کرنی پڑتی ہے؟

کھیلنے والوں کی عمر جاننا اس لیے ضروری ہے تاکہ ان کی عمر کے حساب سے بنائے گئے اس نصاب کے حصے کی طرف اُن  کو لایا جا سکے۔ 5 سے 6 سال کے بچوں کو سیدھا اس خاص حصے کی طرف لایا جائے گا جو خاص طور پر ان کی ڈیجیٹل آگاہی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔  7 سے 16 سال کے سیکھنے والے تینوں درجوں میں سے کسی پر بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں لیکن اس کے لیے یہ دیکھا جائے گا کہ وہ سوالات کے کیسے جوابات دیتے ہیں اور کیسے آگے بڑھتے ہیں-

کیا آپ میرے بچے کی ذاتی معلومات اور ذاتی اعداد و شمار کو اپنے پاس رکھتے ہیں؟

ہم گوگل اینالیٹکس کا استعمال کرتے ہیں یہ دیکھنے کے لیے کہ  مختلف عمر کے کتنے لوگ اس گیم کو کھیل رہے ہیں۔

آپ کے بچے کا نام اور عمر  اسی کی ڈیوائس  کی کوکیز میں رکھا جاتا ہے تاکہ وہ متعلقہ مرحلے اور درجے پر گیم کو روک  سکے اور دوبارہ شروع کر سکے۔ نام اور اعداد شمار کو  کسی اور مقصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے ہم اپنے پاس نہیں رکھتے۔  عمر کی معلومات گوگل اینالیٹکس میں استعمال کی جاتی ہیں تاکہ مختلف عمر کے کھلاڑیوں کی اوسط تعداد کا اندازہ لگایا  جا سکے۔ مجموعی اور نامزد اعداد شمار   کا تجزیہ ٹیلی نار اور والدین کے زون میں کیا جاتا ہے تاکہ گیم اور دیگر  مواد   کو  بہتر بنایا جا سکے-